The Light of Truth

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 430 of 566

The Light of Truth — Page 430

430 THE LIGHT OF TRUTH-PART TWO وأما إذا سألت شيئًا عن تفصيله، فأعلمك أقل من قليله، فاعلم أن الله تبارك وتعالى أسس نظام الدين من رمضان، فإنه أنزل فيه القرآن، فلما ثبتت خصوصية هذا الشهر المبارك بنظام الدين، وفيه ليلة القدر وهو مبدأ لأنوار الدين المتين، وثبت أن العناية الإلهية قد توجهت إلى نظام الخير فى رمضان وأجرت الفيضان، فبان أن الله لا يتوجه إلى إعانة النظام في آخر أيام الظلام إلا فى ذلك الشهر المبارك للإسلام. وقد عرفت أن الانخساف والانكساف توجه جمالي وتجلّ جلالي، وفيه أنوار لنشأة ثانية، وتبدلات روحانية وهو لبنة أولى لتأسيس نظام الخير وتعمير المساجد وتخريب الدير، وتغلب فيه القوى السماوية على القوى الأرضية، والأنوار المسيحية على الحيل الدجالية، ويرى الله خَلْقَه سراجًا وهاجًا، فيدخلون في دين الله أفواجًا، وكان قدرًا مقضيا من ربّ العالمين. لیکن اگر تو کچھ اس کی تفصیل چاہے سو میں کمتر از کم تجھے بتلاتا ہوں سو جان کہ خدا تعالیٰ نے دین کا نظام رمضان سے ہی باندھا ہے کیونکہ اس نے اس میں قرآن نازل کیا ہے پس جب کہ اس مہینہ کی خصوصیت نظام دین کے ساتھ ثابت ہوئی اور اسی مہینے میں لیلۃ القدر ہے اور وہ مبدء دین کے انوار کا ہے اور ثابت ہوا کہ عنایت الہیہ رمضان میں ہی نظام خیر کی طرف متوجہ ہوئی ہے اور ابتداء فیضان کا اسی مہینہ سے ہواپس اس سے ثابت ہوا کہ خدا تعالیٰ اعانت نظام کے لئے تاریکی کے انتہا کے وقت صرف رمضان میں ہی توجہ فرماتا ہے اور تو پہچان چکا ہے کہ خسوف اور کسوف جمالی اور جلالی تجلی ہے اور یہ تجلی نشاۃ ثانیہ اور تبدلات روحانیہ کے لئے ہے اور یہ نظام خیر کی بنیاد کے لئے پہلی اینٹ ہے اور نیز مساجد کی تعمیر اور دیر کی خرابی کے لئے اور اس میں آسمانی قوتیں زمینی قوتوں پر غالب آجائیں گی اور مسیحی نور دجالی حیلوں سے بڑھ جائیں گے اور خدا تعالیٰ اپنی خلقت کو ایک روشن چراغ دکھائے گا پس وہ فوج در فوج دین الہی میں داخل ہوں گی۔