The Light of Truth — Page 426
426 THE LIGHT OF TRUTH-PART TWO والعدوان، وتأتى أيام جذبات الله بعد أيام الضلال، وتجد كل نفس ما تليق بها من الكمال، فمن كان حَرِيًّا بمعارف التوحيد يعطى له غَضٌ طَرِيٌّ من حقائق الكتاب المجيد، ومن كان مستعدا للعبادات، يُغطى له توفيق الحسنات والطاعات، ويجعل الله مقام المجدد مركز البلاد ومرجع العباد، ويبلغ أثره إلى أقصى الأرضين. فالحاصل أن من خواص هذا الاجتماع رجوع الخلق إلى الله المطاع وعُسر المتكبرين ويسر المنكسرين. ولله فيها تجلّيات جمالية وجلالية، فلا تعجب فإن الحضرة متعالية. فتقديم القمر على الشمس إشارة إلى تقديم التجلّى الجمالي، وانكساف الشمس بعده إشارة إلى التجلّى الجلالي، فاتقوه إن كنتم متقين. وفي هذا التجلى الجلالي والجمالي إشارة إلى أن مهدى آخر الزمان ومسيح تلك الأوان يوصف بكل نوع فقر وسيادة، ويعطى نصيبًا معتدا به من كل سعادة، ويُصبغ بصبغ القمريّين والشمسيّين، والجماليين والجلاليين، بإذن أحسن الخالقين. فلا تتيهوا فى بوادى الوسواس، واعلموا أنّ مَقْتَ الله أكبر من مقت بھر جائے گا اور خدا تعالیٰ شرک اور جھوٹ اور ظلم کے حامیوں کو رسوا کرے گا اور بعد گمراہی کے جذبات الہی کے دن آئیں گے اور ہر یک نفس اس کمال کو پالے گا جو اس کی شان کے لائق ہے پس جو شخص توحید کے معارف کے لائق ہو گا اس کو تازہ بتازہ حقائق قرآن شریف عطا ہوں گے اور جو شخص عبادات کے لئے مستعد ہو گا اس کو حسنات کی توفیق دی جائے گی اور خدا تعالیٰ مجدد کے مقام کو مرکز بلاد کرے گا اور مرجع عباد ٹھہرائے گا اور زمین کے کناروں تک اس کا اثر پہنچادے گا۔ پس خلاصہ کلام یہ کہ اس خسوف کسوف کے اجتماع کے خواص میں سے ایک یہ خاصہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی طرف لوگوں کا رجوع ہو گا اور متکبر تنگ ہوں گے اور شکستہ دل راحت پائیں گے اور خدا تعالیٰ کو اس کسوف خسوف میں تجلیات جمالی اور جلالی ہیں پس قمر کا شمس پر مقدم کرنا جمالی تجلی کی طرف اشارہ ہے اور پھر اس کے بعد سورج گرہن ہونا جلالی تجلی کی طرف اشارہ ہے اور اس جلالی اور جمالی تجلی میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ مسیح آخر الزمان دونوں نوع فقر اور سیادت سے حصہ پائے گا اور ہر یک سعادت میں سے اس کو نصیب ہو گا قمریوں اور شمسیوں اور جمالیوں اور جلالیوں کے رنگ دیا جائے گا۔ پس تم وسوسوں کے جنگلوں میں آوارہ مت پھرو اور یقیناً سمجھو کہ خدا تعالیٰ کا غضب انسانوں کے غضب سے زیادہ ہے پس تم خناس کی پیروی مت کرو اور مومن بن کر میرے پاس آجاؤ۔ اور میں دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ تمہیں سمجھ اور زبان اور دل اور کان اور وجد ان عطا کرے اور تمہیں ہدایت دے اور ہدایت مندوں میں کر دے اے غافلوں کے گروہو تمہیں