The Light of Truth — Page 416
416 THE LIGHT OF TRUTH-PART TWO ثم اعلم أن الله نفث في روعى أن هذا الخسوف والكسوف في رمضان آيتان مخوفتان لقوم اتبعوا الشيطان وآثروا الظلم والطغيان وهيجوا الفتن وأحبّوا الافتنان وما كانوا منتهين. فخوفهم الله بهما وكل من تبع هواه وخانَ ، وتَرَك الصدق ومان، وعصى الله الرحمن؛ فيتأذنُ الله لئن استغفروا ليغفرنّ لهم ويُرى المنَّ والإحسان، ولئن أبوا فإن العذاب قد حان . وفيهما إنذار للذين اختصموا من غير الحق وما اتقوا الرب الديان، وتهديد للذي أبى واستكبر وما ترك الحران، فاتقوا الله ولا تعثوا في الأرض مفسدين. وما لكم لا تخافونه وقد ظهرت آية التخويف من ربّ العالمين. وقد ثبت في الصحيحين عن نبي الثقلين وإمام الكونين صلى الله عليه وسلم في الدارين، أنه قال لتفهيم أهل الإيمان ان الشمس والقمر آيتان من آيات الله لا ينكسفان لموت أحد ولا لحياته، ولكنهما آيتان من آياته يخوف الله بهما عباده، فإذا رأيتموها فافزعوا إلى الصَّلاة، فانظر كيف أوصى سيد السادات وخاتم النبيين. وفي الحديث إشارة إلى أنّ تلك الآيتين من الرحمن مخصوصتان لتخويف عصاة الزمان پھر جان کہ خدا تعالیٰ نے میرے دل میں پھونکا کہ یہ خسوف اور کسوف جو رمضان میں ہوا ہے یہ دو خوفناک نشان ہیں جو ان کے ڈرانے کے لئے ظاہر ہوئے ہیں جو شیطان کی پیروی کرتے ہیں جنہوں نے ظلم اور بے اعتدالی کو اختیار کر لیا۔ سو خدا تعالیٰ ان دونوں نشانوں کے ساتھ ان کو ڈراتا ہے اور ہر ایک ایسے شخص کو ڈراتا ہے جو حرص و ہوا کا پیرو ہوا اور سچ کو چھوڑا اور جھوٹ بولا اور خدا تعالیٰ کی نافرمانی کی پس خدا تعالیٰ پکارتا ہے کہ اگر وہ گناہ کی معافی چاہیں تو ان کے گناہ بخشے جائیں گے اور فضل اور احسان کو دیکھیں گے اور اگر نافرمانی کی تو عذاب کا وقت تو آگیا اور اس میں ان لوگوں کو ڈرانا بھی مقصود ہے جو بغیر حق کے جھگڑتے ہیں اور خدا تعالیٰ سے نہیں ڈرتے اور ایسے شخص کے لئے تہدید ہے جو نافرمانی اور تکبر اختیار کرتا ہے اور سرکشی کو نہیں چھوڑ تا سو خدا سے ڈرو اور زمین پر فساد کرتے مت پھرو۔ اور تمہیں کیا ہو گیا کہ تم اس سے ڈرتے نہیں حالانکہ ڈرانے کے نشان ظاہر ہو گئے اور صحیح مسلم اور بخاری سے ثابت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مومنوں کے سمجھانے کے لئے فرمایا کہ شمس اور قمر دو نشان خدا تعالیٰ کے نشانوں میں سے ہیں اور کسی کے مرنے یا جینے کے لئے ان کو گرہن نہیں لگتا بلکہ وہ خدا تعالیٰ کے دو نشان ہیں خدا تعالیٰ ان دونوں کے ساتھ اپنے بندوں کو ڈراتا ہے پس جب تم ان کو دیکھو تو جلدی سے نماز میں مشغول ہو جاؤ پس دیکھ کہ کیونکر آنحضرت صلعم نے خسوف کسوف سے ڈرایا اور حدیث میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ یہ دونوں نشان