The Light of Truth — Page 194
THE LIGHT OF TRUTH-PART ONE 194 كليلة حالكة الجلباب هامية الرباب، تركوا طريق الخير المأثور، ودعوا إلى الويل والثبور، ثم صار الكذب عادتهم، وإشاعة الفسق سيرتهم، وتوهين المقدسين خصلتهم، ومال الإعانات جرتهم. لا يبالون صغيرة ولا كبيرة، ولا يتقون جرأة ولا جريرة، ويفتنون قلوب الناس بأنواع الوسواس، أو ينطقون بالبهتان على رسل الرحمن. وشنشنتُهم الانتقال من صيد إلى صيد، والرجوع من كيد إلى كيد، فتارة يرون النساء، وطورا بيضاء وصفراء، ومرةً ميائهم الغزار، وأخرى الأشجار والثمار. فنشب الجهال في شبكتهم، والفساق في هوتهم، ونسلوا من كل حدب مصطادين. أُنْظُرْ إِلَى الْمُتَنَصِّرِينَ وَذَانِهِمْ مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُوْنَ تَشَخَّرًا وَانْظُرْ إِلَى مَا بَدَا مِنْ أَدْرَانِهِمْ وَيُنَجِّسُوْنَ الْأَرْضَ مِنْ أَوْثَانِهِمْ کہ اندھیری رات جس کا بادل برس رہا ہے انہوں نے اس بھلائی کے طریق کو چھوڑ دیا جو مسلسل چلی آتی تھی اور موت اور ہلاکت کی طرف لوگوں کو بلایا۔ جھوٹ ان کی عادت ہو گیا اور فسق ان کی سیرت ہو گیا اور پاکوں کی توہین کرنا ان کی خصلت ہو گئی اور چندہ کا روپیہ ان کا جال ہو گیا نہ صغیرہ سے ڈریں اور نہ کبیرہ سے نہ دلیری سے اور نہ گناہ سے تا اور لوگوں کو قسما قسم کے وساوس سے فتنہ میں ڈالیں اور خدا تعالیٰ کے پیغمبروں پر بہتان باندھتے ہیں اور ان کی خصلت یہ ہے کہ ایک شکار سے فارغ ہو کر دوسرے شکار کی طرف جائیں اور ایک مکر سے دوسرے مکر کی طرف رجوع کریں بعض وقت عورتیں دکھاتے ہیں اور بعض وقت سونا اور چاندی اور کبھی اپنے پانی کی کثرت اور کبھی درخت اور کبھی پھل۔ سو ان کے جال میں اکثر جاہل پھنس گئے اور اکثر فاسق ان کے گڑھے میں جا گرے اور وہ ہر یک بلندی سے شکار کرنے کے لئے دوڑے۔ عیسائیوں کو دیکھو اور ان کے عیبوں کو اور ان میلوں کو دیکھ جو ان سے ظاہر ہوئیں وہ اپنی زیادتیوں اور تعدیوں کی وجہ سے اور اپنے بتوں سے زمین کو نا پاک کر رہے ہیں هر یک بلندی سے دوڑے ہیں