The Light of Truth — Page 186
THE LIGHT OF TRUTH-PART ONE منهم خبيث مفسد متفاحش غُول يسب نبينا خير الورى يا غُول بادية الضلالة والهوى قطعت قلب المسلمين جميعهم إنا تصبرنا على إيذائكم إنا نرى فتنا تذيب قلوبنا أُخبِرتُ عنه وليتنى لم أُخبر لكع وليس بعالم متبحر تهذى هوى من غير عين تبصر كم صارم لك يا عبيط وخنجر والنفس صارخة ولم تتصبر إنا نرى صورًا تهول بمنظر ان میں سے ایک خبیث مفسد بدگو دشنام وہ مجھے اس کی اطلاع دی گئی ہے کاش کہ نہ دی جاتی یعنی اس کا وجود ہی نہ ہوتا ہے ایک شیطان ہے جو ہمارے نبی افضل المخلوقات کو گالیاں دیتا ہے سفله نادان فرومایہ ہے اور ایسا نہیں ہے کہ کوئی عالم متبحر حقائق کی تہ تک پہنچنے والا ہو اے گمراہی اور حرص کے جنگل کے شیطان تو محض ہوا پرستی سے بکواس کر رہا ہے اور معرفت کی آنکھ تجھ کو حاصل نہیں تو نے تمام مسلمانوں کا دل ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اے درونگو جنگجو ہمیں یہ تو بتلا کہ تیرے پاس کتنی تلواریں اور خنجر ہیں ہم نے تو تمہارے دکھ دینے پر تکلف صبر کیا مگر جان فریاد کر رہی ہے اور صبر نہیں کر سکتی ہم وہ فتنے دیکھ رہے ہیں جو دلوں کو گلاتے ہیں ہم وہ منہ دیکھ رہے ہیں جو ہمیں ڈراتے ہیں 186