The Light of Truth

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 80 of 566

The Light of Truth — Page 80

80 THE LIGHT OF TRUTH-PART ONE وإنا نرى أنها ترمقه بعين المحبّ وليست على الضلالة كالمكبّ، بل تزجى أيامها في التدبر، ولا تعرض كالمُتكبّر، وإنى أجد آثار رشدها ، وأظن أنها ستميل إليه ولا يتركها الله في الغافلين الضالين. وقد دخل من علمائهم في ديننا طائفة من شبان روقة وشارة مرموقة، وآخرون منهم يكتمون إيمانهم إلى حين وإنا نرى أن ملكتنا المكرمة مرجوة الاهتداء، وقد أعطيت لقلبها حبّ الإسلام وشوق هذا الضياء، وعسى أن يُدخل الله نور توحيده في قلب هذه الملكة الزهراء وقلوب أبنائها العقلاء، وليس على الله بعزيز، بل قدرته صالحة لهذه النور، وهو على كل شيء قدير، وإنه يجذب إليه قلوب الطالبين. وكذلك نرى أن أعاظم أركان الدولة يميلون إلى التوحيد يومًا فيوما، وقد نفرت قلوبهم من مثل هذه العقائد الباطلة، ولا يليق بشأنهم أن يعبدوا بشرًا مثلهم في الضعف واللوازم الإنسانية، وكيف وقد أعطاهم الله أنواع العلوم وحظًّا وافرًا من الفهم والعقل، ولا نجد في محققى هذا القوم رجلا يرضى بهذه الأباطيل إلا نادرا كالشعرة البيضاء فى اللمة السوداء، وإنّي أعلم أنهم بَيْضُ الإسلام، وستخرج منهم أفرخُ هذه الملة، وستصرف وجوههم إلى دين الله. إنهم قوم يفتشون کرتی ہے اور متکبر کی طرح کنارہ کش نہیں اور میں اس کے رشد کے آثار پاتا ہوں اور گمان کرتا ہوں کہ وہ جلد اسلام کی طرف میل کرے گی اور خدا اس کو گمراہوں اور غافلوں میں نہیں چھوڑے گا۔ اور ایک طائفہ ان کے علماء کا ہمارے دین میں داخل ہو گیا جو جوانان خوشرو اور پسندیدہ صورت ہیں اور ان میں سے ایسے بھی ہیں جو ایمان ایک وقت تک پوشیدہ رکھتے ہیں اور ہم دیکھتے ہیں کہ ہماری ملکہ مکرمہ ہدایت پانے کے لئے امید کی جگہ ہے اور اس کے دل کو حب اسلام اور شوق اس روشنی کا دیا گیا ہے اور عنقریب ہے کہ خدا تعالیٰ اس ملکہ نورانی وجہ کے دل اور اس کے شہزادوں کے دلوں میں نور توحید ڈال دے اور خدا تعالیٰ پر یہ مشکل نہیں بلکہ اس کی قدرت ایسے ہی کام کرتی ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے اور وہ اپنی طرف طالبوں کے دل کھینچ لیتا ہے اور اسی طرح ہم دیکھتے ہیں کہ بڑے بڑے رکن اس گورنمنٹ کے دن بدن توحید کی طرف مائل ہوتے جاتے ہیں اور ان کے دل ان عقائد باطلہ سے نفرت کر گئے ہیں اور ان کی شان کے لائق بھی نہیں کہ اپنے جیسے آدمی کی پرستش کریں جو انسانوں کی طرح صفات میں اور تمام لوازم انسانیت میں ان کا شریک ہے اور ایسا شرک ان سے کیونکر ہو سکے اور خدا نے ان کو کئی قسم کے علم عطا کئے ہیں اور فہم اور عقل عنایت کی ہے اور ہم اس قوم کے محققوں میں سے کوئی ایسا شخص نہیں پاتے جو ان واہیات باتوں پر راضی ہو مگر شاذ و نادر جو اس ایک بال کی طرح ہے جو سیاہ بالوں میں ہو اور میں جانتا ہوں کہ یہ لوگ اسلام کے انڈے ہیں اور عنقریب ان میں سے اس ملت کے بچے پیدا ہوں گے اور ان کے منہ الہی دین کی طرف پھیرے جائیں گے کیونکہ یہ ایک ایسی قوم ہے کہ جو ہر یک بات کی تفتیش کرتی ہے اور اس حق سے آنکھ بند نہیں کرتی جو کھل گیا ہو اور حق کے قبول کرنے سے شرم نہیں کرتی اور ڈھونڈتی ہے اور جھکتی نہیں اور جو ڈھونڈے گا پائے گا اگرچہ کچھ دیر کے بعد پاوے۔