خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 821 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 821

خطبات طاہر جلد ۵ 821 خطبه جمعه ۱۲ دسمبر ۱۹۸۶ء احمد یه کلمه لا اله الا الله محمد رسول اللہ کی دل سے قائل ہے۔ اگر یہ بات ان کے نزدیک بھی ثابت نہ ہوتی تو وہ اسی بات سے شروع کرتے اور اسی پر ختم کر دیتے کہ یہ کلمہ جماعت احمدیہ کا کلمہ ہی نہیں ہے۔ حکومت کا پروردہ ملاں اور ریڈیو اور ٹیلیو ریڈیو اور ٹیلیویژن پر کھلم کھلا یہ اعلان کرنے پر مجبور ہوا ہے کہ جماعت احمد یہ کو ہم کلمہ سے الگ نہیں کر سکے اور واقعہ یہ ہے کہ اس وقت پاکستان میں جماعت احمد یہ کا نام ہی کلمہ والے پڑ گیا ہے۔ چنانچہ مجھے مختلف جیلوں سے بعض احمدیوں کے جو خط آتے ہیں وہ لکھتے ہیں کہ ہماری تو پہچان ہی کلمے والے بن گئی ہے جب کسی افسر نے بلانا ہو یا کسی عدالت میں آواز پڑے تو کہتے ہیں کہ کلمے والوں کو بلاؤ اور کلمے والے صرف ہم ہی ہیں۔ کوئی دوسرا سا منے آتا ہی نہیں کیونکہ کلمے والا بننے سے مار پڑتی ہے۔ مصیبت میں انسان مبتلا ہو جاتا ہے ۔ جیلوں کا منہ دیکھنا پڑتا ہے۔ کلمے والے تو تب بنیں جب کلمہ کے نتیجہ میں حلوہ ملے، کھیر ملے کھانے کی چیزیں اچھی ملیں ، ہار پہنائے جائیں اچھے کپڑے ملیں پھر تو آدمی شوق سے کلمے والا بنے لیکن جہاں کلمہ کے نتیجہ میں مار پڑے، سزا ملے آنکھوں میں مرچیں ڈالی جائیں، بال نوچے جائیں ، گلیوں میں گھسیٹا جائے ، ہر قسم کے انسانی حقوق سے محروم کیا جائے وہاں کلمے والا بننے کے لئے دل گردہ چاہئے اور وہ صرف مومن کا دل گردہ ہے۔ یہ جماعت احمد یہ کو ہی نصیب ہے ۔اس لئے جب یہ بات ملک میں عام ہوگئی کہ کلمے والے ہیں ہی احمدی ۔ تو ٹیلیویژن پر آ کر کوئی ملاں یہ پوزیشن لے ہی نہیں سکتا تھا کہ احمدی کلمہ چونکہ نہیں پڑھتے اور کلمہ سے تعلق نہیں رکھتے اس لئے یہ مرتد ہیں ۔ دوسری لائن پر آگے ہیں اس جہاد میں جو جماعت احمد یہ اسلام کے لئے جہاد کر رہی ہے اس میں دشمن کے قدم پیچھے ہٹے ہیں۔ یہ بڑی کھلی کھلی بات ہے اور وہ اب بہانہ تلاش کرنے کے لئے دوسری لائن پر آ گیا ہے اور یہ ثابت کرنے کی کوشش کی دوسرے قدم میں کہ جماعت احمد یہ نعوذباللہ من ذلک ختم نبوت کی قائل نہیں ۔ اب یہ جو منطق نکالی گئی ہے وہ مرتد ہوتا ہے جو ختم نبوت کا قائل نہ ہو اور اسی کے اوپر اسلام میں جہاد فرض ہوا تھا اس کی تفصیل تو انہوں نے جس طرح بیان کی اس کا ذکر تو آگے چل کر کروں گا لیکن یہ دوسری تنقیح بھی بالکل غلط بے معنی اور لغو ہے۔ جماعت احمدیہ سے زیادہ ختم نبوت کا دنیا میں کوئی بھی قائل نہیں۔ ہر معنی میں ہر تفسیر