خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 506
خطبات طاہر جلد ۵ صلى الله 506 خطبہ جمعہ ۱۸ جولائی ۱۹۸۶ء مَا اكْتَسَبُوا آنحضرت علی کو دکھ پہنچانے کا ذکر ہے وہاں اس بات کا ذکر ہی نہیں فرمایا کہ بِغَيْرِ مَا ا صلى الله کیونکہ نا ممکن ہے کہ رسول سے کوئی ایسا فعل سرزد ہو جس کے نتیجہ میں کسی فرد بشر کے لئے یہ جائز ہو جائے کہ وہ اس کو تکلیف پہنچائے ۔ یہ ہو ہی نہیں سکتا خصوصاً حضور اکرم ﷺ جو رحمت للعالمین تھے على الله ان کے متعلق اشارہ یہ ذکر کرنا بھی ان کی شان کے خلاف ہے کہ آنحضرت ﷺ سے کسی کو تکلیف عروسہ پہنچی ہو۔ ہاں مومنوں سے ایسا ممکن ہے فرمایا کہ اگر مومنوں سے تمہیں تکلیف پہنچے تو میں ان کی ناجائز حمایت نہیں کروں گا ۔ کیسا عظیم الشان انصاف کا تصور پیش فرمایا جارہا ہے ، کوئی انصاف کے معاملہ میں مذہبی تفریق نہیں ہے۔ فرمایا اگر تم دکھ دو گے مومنوں کو تو میں یہ ضرور دیکھوں گا کہ مومنوں کی غلطی کی وجہ سے تو تمہیں تکلیف نہیں پہنچی اور اس کے نتیجہ میں تو کوئی دکھ نہیں پہنچایا جا رہا۔ اگر ایسا ہوگا تو میں ان کا ضامن نہیں ہوں لیکن اگر بغیر جرم کے بغیر ارتکاب جرم کے تم نے ان کو کوئی تکلیف پہنچائی تو میں ان کا ولی ہوں اور لازماً میں تم سے ان کا انتقام لوں گا۔ یہ تعلیم ہے اور اس سارے عرصہ میں کہیں بھی بندوں کو یہ اختیار نہیں دیا گیا کہ ایسے موقع پر تم فرمانروائی کے اختیار اپنے ہاتھ میں لے لو اور خود میری طرف سے ایسے لوگوں کو سزائیں دینی شروع کرو۔ پھر فرمایا: وَمِنْهُمُ الَّذِينَ يُؤْذُونَ النَّبِيَّ وَيَقُولُونَ هُوَ ا ذُنَّ قُلْ أَذُنُ خَيْرٍ لَّكُمْ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَيُؤْمِنُ لِلْمُؤْمِنِينَ وَرَحْمَةٌ لِلَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَالَّذِينَ يُؤْذُونَ رَسُولَ اللَّهِ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ يَحْلِفُوْنَ بِاللَّهِ لَكُمْ لِيُرْضُوكُمْ وَاللَّهُ وَرَسُولُهُ أَحَقُّ أَنْ يُرْضُوهُ إِنْ كَانُوا مُؤْمِنِينَ أَلَمْ يَعْلَمُوا أَنَّهُ مَنْ يُحَادِدِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَأَنَّ لَهُ نَارَ جَهَنَّمَ خَالِدًا فِيهَا ذَلِكَ الْخِزْيُ الْعَظِيمُ ) ( التوبه : ۶۳۶۱) فرماتا ہے وَمِنْهُمُ الَّذِينَ يُؤْذُونَ النَّبِيَّ وَيَقُولُونَ هُوَ ا ذُنَّ اس آیت صلى الله میں ان اعتراض کرنے والے اور آ نے والے اور آنحضرت ﷺ کی گستاخی کرنے والوں کو جو آپ کے د پ کے دور میں زندہ وجود تھے جن کا صحابہ کو علم تھا، ان کی نشاندہی مزید فرمادی ۔ گویا کہ اب یا بہام نہیں رہا کہ وہ کون لوگ