خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 860
خطبات طاہر جلد۴ 860 خطبه جمعه ۲۵ اکتوبر ۱۹۸۵ء دعا کرے گا ، اس کے ساتھ حسن سلوک کرے گا لیکن اللہ تعالیٰ جو پس پردہ انسانی نیتوں کی خبر رکھتا ہے، جو اعمال کی نیتوں اور ان کی کنہ سے واقف ہے اور پھر اعمال کی تفصیلات پر جس کی نظر ہے اور پھر اعلي ہر انسان کے اعمال پر اس کی نظر ہے وہ اختیار رکھتا ہے کہ اگر چاہے تو ان کو درست کر دے۔ یعنی کام تو تیرا ہے لیکن کرنا اللہ نے ہے، ہادی تجھے بنایا ہے لیکن ہدایت کی ذمہ داری اپنے اوپر لے لی ہے۔ تاکہ تجھ پر طاقت طاقت ۔ سے بڑھ کر بوجھ نہ بنے۔ اس لئے حضرت محمد مصطفی علی کی ہدایت کا فیض جو لوگوں تک پہنچتا ہے اس فیض کو خدا خود لوگوں تک پہنچاتا ہے خدا فرما رہا ہے کہ ہادی تو تو ہے لیکن ہدایت دینا ہمارا کام ہے اس کی ذمہ داری ہم نے اٹھالی ہے۔ وَمَا تُنْفِقُوا مِنْ خَيْرٍ فَلا نُفُسِكُمْ کہہ کر پھر اس مضمون مون کو کھول دیا کہ جو کچھ تم اپنے اوپر خرچ کرتے ہو، اپنے لئے خرچ کرتے ہو، یعنی پہلی آیت نے تو یہ ظاہر کیا تھا کہ بس بات یہاں ہی ختم ہوگئی جس کی خاطر خرچ کرنا تھا اس کو پہنچ گیا۔ وہ جانتا ہے اس کو خوب علم ہے اس لئے تم راضی ہو کر لوٹ آئے ۔ دنیا کے معاملات میں یہی ہوا کرتا ہے وہ تحفہ جو رضا کی خاطر دیا جاتا ہے اس تحفہ میں جب اس شخص کو پہنچ جائے اس کو علم ہو جائے تو مضمون و ہیں ختم ہو جایا کرتا ہے۔ رضا حاصل ہوگئی تو فرمایا رضا تو تمہیں حاصل ہوگئی تھی اس کے علاوہ بھی مالی قربانیوں میں بہت فائدے ہیں ، ایک یہ کہ خدا تمہاری اصلاح کا بیڑا اٹھا لیتا ہے اصلاح کی ذمہ داری قبول فرمالیتا ہے اور ہر خرچ کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ تمہیں ایک نیا حسن عطا کرتا ہے۔ چنانچہ یہ جو کچھ بھی تم خرچ کرتے ہو عملاً تم اپنے لئے خرچ کر رہے ہو لیکن ساتھ ہی فرمایا وَمَا تُنْفِقُونَ إِلَّا ابْتِغَاء وَجْهِ الله تمہاری نیت یہ نہیں ہوتی کہ تم ٹھیک ہو، خدا تعالیٰ جانتا ہو، ہے کہ تمہاری نیت یہی رہتی ہے کہ اللہ کی رضا حاصل ہو اس لئے جب یہ نیت ہوگی کہ خدا کی رضا حاصل ہو تو اس کے طبعی نتیجہ میں تمہاری اصلاح ہو رہی ہوتی ہے اور اگر تم یہ نیت رکھو کہ مجھے کوئی فائدہ حاصل ہوگا تو نہ تمہیں رضا حاصل ہوگی اور نہ کوئی فائدہ حاصل ہو گا اس لئے دوبارہ توجہ دلا دی کہ ہم یہ تو تمہیں بتارہے ہیں کہ فائدہ تمہیں ہی پہنچے گا لیکن خدا کی راہ میں خرچ کرنے کے لئے کبھی بھی اپنے فائدہ کی نیت پیش نظر نہ رکھنا کیونکہ یہ فائدہ تمہیں تب پہنچے گا جب تمہاری نیت رضائے باری تعالیٰ کے حصول کے سوا اور کچھ نہیں ہوگی ۔ وَمَا تُنْفِقُوا مِنْ خَيْرٍ يُوَفَّ إِلَيْكُمْ وَأَنْتُمْ لَا تُظْلَمُونَ اب جا کر یہ