خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 859 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 859

خطبات طاہر جلد۴ 859 خطبه جمعه ۲۵ اکتوبر ۱۹۸۵ء جب وہ بدیوں کی خاطر قربانی دیتے ہیں یعنی بظاہر قربانی نظر آتی ہے لیکن بد کام کے لئے خرچ کرتے ہیں ، غلط نیتوں سے خرچ کرتے ہیں ، غلط مقاصد پر خرچ کرتے ہیں ، غلط لوگوں پر خرچ کرتے ہیں تو اس کے نتیجہ میں اس کا برعکس منظر آپ کو دکھائی دے گا۔ ان اخراجات کے بعد ان کے اعمال سدھرتے نہیں بلکہ بد سے بدتر ہوتے چلے جاتے ہیں، ریا کار زیادہ سے زیادہ بڑے پیدا ہونے شروع ہو جاتے ہیں سوسائٹی میں، بظاہر نیک کاموں پر اموال خرچ ہور ہے ہوتے ہیں لیکن دن بدن ساری سوسائٹی ریا کاری کا شکار ہو رہی ہوتی ہے ، اخباروں میں نام اور تصویریں چھپنے کی خاطر ، لوگوں کے جلسوں میں سب کے سامنے بڑے لوگوں کو چیک پیش کئے جاتے ہیں لوگوں سے داد لینے کے لئے ۔ اس کے نتیجہ میں وہ گندے مال کی طلب میں اور بڑھ جاتے ہیں ، حرام کھانے میں ان کی جھجک پہلے سے بھی زیادہ اٹھ جاتی ہے۔ عروسه دو مختلف مضمون ہیں، دو مختلف رخ ہیں ۔ ایک وہ انصار ہیں جو محمد مصطفیٰ ﷺ کو عطا ہوئے اور آپ کے بعد آپ کی غلامی میں آپ کے اور نمائندگان کو بھی ہمیشہ کے لئے عطا ہوتے رہیں گے۔ اور ایک وہ انصار ہیں جو غیر اللہ کے لئے خرچ کرتے ہیں، غیر مقاصد کے لئے خرچ کرتے ہیں۔ ان کے اعمال بد سے بدتر ہوتے چلے جاتے ہیں۔ جو پہلا گروہ ہے وَيُكَفِّرُ عَنْكُمْ مِنْ سَيَاتِكُمْ کا وعدہ ان کی ذات میں پورا ہو تا ہوا دکھائی دیتا ہے اور دوسرے خرچ کرنے والوں کے اعمال بد سے بدتر ہوتے چلے جاتے ہیں ۔ چنانچہ فرمایا وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ تمہارے ہر عمل پر چونکہ خدا کی نظر ہے اس کو پتہ ہے کہ تمہارے اعمال کے کسی حصہ میں کمی واقعہ ہوئی ہے اور اسے سدھارنا ضروری ہے۔ اس لئے تم مطمئن رہوا صلاح کرنے والے تو ہم ہیں اس کے ساتھ ہی فرمایا لَيْسَ عَلَيْكَ هُدُهُمْ وَلَكِنَّ اللَّهَ يَهْدِي مَنْ يَّشَاءُ آنحضرت ﷺ دنیا کے ہادی تھے لیکن یہاں فرمایا لَيْسَ عَلَيْكَ هُدُهُم ان لوگوں کو ہدایت ا تیری ذمہ داری نہیں ہے ۔ وَلَكِنَّ اللهَ يَهْدِي مَنْ شاء اللہ جس کو چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے۔ اس کا یہ طلب تو نہیں ہو سکتا کہ نعوذ باللہ من ذالک آنحضرت ﷺ کو ہادی ہونے کے مقام سے ہٹایا جارہا ہے۔ مراد یہ ہے کہ تو ہادی ہے لیکن اس کے باوجود دلوں کی باریکیوں تک تیری نگاہ نہیں ہے۔ اعمال کی باریکیوں تک تیری نگاہ نہیں ہے جو نیکی کرتا ہے تجھے دکھائی دے گا تو تو اس کے لئے دینا صلى الله صلى عروسه