خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 861 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 861

خطبات طاہر جلد۴ 861 خطبه جمعه ۲۵ اکتوبر ۱۹۸۵ء مضمون مکمل ہو جاتا ہے فرمایا صرف یہی نہیں بلکہ جو تم خرچ کرتے ہوا سے تمہیں لوٹا بھی دیں گے۔ يُوَفَّ إِلَيْكُمْ میں لفظ یوفی بھر پور لوٹانے کا مضمون ادا کرتا ہے۔ بظاہر تو یہ ہے کہ جتنا تم دے رہے ہوا اتنا تمہیں پورا پورا واپس کیا جائے گا لیکن یہ مراد نہیں ہے۔ تُوَفَ إِلَيْكُمْ وَأَنْتُمْ لَا تُظْلَمُونَ نے اس مضمون کو کھول دیا ہے۔ جب نفی میں کہا جائے کہ تمہیں نقصان نہیں ہو گا یا یہ نقصان کا سودا نہیں تو اس کا مثبت معنی ہوا کرتا ہے کہ بہت فائدے کا سودا ہے۔ یہ ایک طرز کلام ہے جو ہر زبان میں پائی جاتی ہے۔ وَأَنْتُمْ لَا تُظْلَمُونَ کا یہ مطلب نہیں ہے کہ جتنا تم سے خدا نے لیا تھا بالکل اسی طرح پائی پائی واپس کر دے گا۔ مراد یہ ہے کہ جب تم خدا کے ساتھ سودے کرتے ہو تو گھاٹے کے سودے نہیں ہوا کرتے، کسی قیمت پر بھی خدا تمہیں زیاں کا احساس نہیں رہنے دیگا۔ اب صلى الله عروسه بتائیے کہ کیا یہ انفاق فی سبیل اللہ محمد مصطفیٰ ﷺ کے انصار کو باقی سب دنیا کے خرچ کرنے والوں سے ممتاز کر دیتا ہے کہ نہیں کر دیتا ایسے سودے تو رسولوں کے ماننے والوں کے سوا اور ان کے متبعین کے سوا دنیا کی کسی قوم کو نصیب ہوا ہی نہیں کرتے۔ یہ وہ امتیازی شان ہے جو بتا رہی ہے کہ وَمَا لِلظَّلِمِينَ مِنْ أَنْصَارِ اگر کسی دعویدار کو ایسے لوگ نصیب ہو جائیں جن کے خرچ کی ایسی ادائیں ہوں ، جن کی یہ خصلتیں ہوں ۔ جن کے ساتھ خدا کا پھر یہ سلوک ہو کہ ان کے اعمال بھی ساتھ سدھر رہے ہوں اور ان کے اموال بھی کم نہ ہو رہے ہوں بلکہ بڑھ رہے ہوں اس دنیا میں بھی ان کو پہلے سے بڑھ کر عطا ہو رہا ہو، ایسے لوگ دکھاؤ کہ غیروں میں بھی کہیں ملتے ہیں۔ یہ ہے اعلان آیت کا ، یہ ہے وہ چیلنج جس کو دنیا کی کوئی قوم بھی قبول کرے تو اس کو ثابت نہیں کر سکتی ۔ ایسی عظیم الشان ایک امتیازی شان ہے انبیاء کی جس کو ظاہر کیا گیا ہے کہ ان کے ماننے والے پھر ان شکلوں کے ہو جاتے ہیں ، ان صفات کے ہو جاتے ہیں ، ان انعامات کے مورد بن جاتے ہیں، خدا تعالیٰ سے یہ یہ رحمتیں ان کو نصیب ہوتی ہیں، یہ یہ فضل عطا کئے جاتے ہیں ۔ آج جماعت احمدیہ کی تصویر ان آیات میں موجود ہے۔ لاکھ دنیا شور مچائے، چیچے چلائے ، گالیاں دے تہمتیں باندھے ظلم وستم کا بیڑا اٹھائے مگر یہ تین آیات کا جو مضمون ہے یہ جماعت احمد یہ سے چھین نہیں سکتی ۔ ایسی امتیازی شان ہے جماعت احمد یہ میں یہ کہ ہر پہلو سے خدا کے فضل کے ساتھ یہ مضمون جماعت احمدیہ کے اوپر پورا اتر رہا ہے۔ خدا کی راہ میں خرچ کرنے والے جانتے ہیں،