خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 438
خطبات طاہر جلدا 438 خطبه جمعه ۲۶ جون ۱۹۹۲ء ایسی ہی دعوت ہے جیسے کہ کشمیریوں کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ غریب لوگوں کے لئے کپڑے بنتے ہیں اور آپ ان کے بدن خالی اور ننگے ہوتے ہیں۔ بعض لوگوں نے اسے یوں بیان کیا کہ غریب کشمیری کی مثال تو ایک سوئی کی طرح ہے جو لوگوں کے لئے ہر وقت محنت کے ساتھ ہر غوطے کے ساتھ ایک ٹانکا بھرتی اور اُن کے بدن ڈھانپنے کے سامان کرتی ہے لیکن آپ ہمیشہ تنگی رہتی ہے۔ تو خدا کرے کہ آپ بہ پ وہ سوئی نہ بنیں جو لوگوں کے بدن ڈھانپنے اور آپ ننگی رہے۔ خدا کرے کہ آپ محمد مصطفی ہے صلى الله عروسه کی طرح وہ اوڑھنی پہنے والے بن جائیں جن کو مر مل کہہ کر مخاطب فرمایا گیا آپ کے گرد خدا کی رضا کی چادر ہو، مغفرت کی چادر ہو ، استغفار کی چادر ہو اور اس چادر میں لپٹ کر آپ دنیا کو اپنی طرف بلائیں اور اس چادر میں رہتے ہوئے عبادت کے حق ادا کریں اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین