خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 439 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 439

خطبات طاہر جلد اا 439 خطبہ جمعہ ۳ جولائی ۱۹۹۲ء حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریرات کی روشنی میں تبتل و توکل کی عارفانہ تشریح (خطبہ جمعہ فرموده ۳ جولائی ۱۹۹۲ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشهد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں۔ پھر فرمایا:۔ سورة المزمل کی جن آیات کی میں نے گزشتہ جمعہ تلاوت کی تھی اور اس مضمون کا ایک حصہ بیان کیا تھا اسی کے متعلق آج انشاء اللہ اس مضمون کا دوسرا حصہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک تحریر کی روشنی میں پیش کرتا ہوں ۔ وَاذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ وَتَبَتَّلْ إِلَيْهِ الله کو یاد کیا کر اور اس کی طرف انقطاع کر یعنی ہر دوسری چیز سے تعلق کاٹ کر خدا کا ہو جا۔ رَبُّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ جب تیر ا تعلق مشرق سے کٹ جائے گا اور مغرب سے بھی کٹ جائے گا۔ جب اس دنیا میں تو خود اپنے ارادے کے نتیجہ میں نہ کہ بے بسی کے نتیجہ میں تنہا رہ جائے گا۔ جب تو عمداً سب دنیا سے منہ موڑے گا۔ نہ مشرق تیرا رہے گا نہ مغرب تیرا ر ہے گا تو یا د رکھ کہ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ مشرق بھی خدا کا ہے اور مغرب بھی خدا کا ہے۔ خدا کے سوا کوئی معبود تیرے لئے باقی نہیں رہے گا۔ فَاتَّخِذْهُ وَكِيلًا ۔ پس اس پر توکل