خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 422
خطبات طاہر جلدا 422 خطبه جمعه ۱۹ جون ۱۹۹۲ء ہے۔ اس کے دل پر یار جلوہ گر ہو چکا اور اسے اپنا تخت بنالیا۔ ه پر دے جو تھے ہٹائے اندر کی راہ دکھائے دل یار سے ملائے وہ آشنا یہی ہے (درین صفحہ: ۸۳) اندر والا یہ کام کر سکتا ہے۔ بیرونی نظر سے دیکھنے والا جو اندر نہ پہنچا ہو وہ پردے ہٹا کر کسی کو اندر آنے کی دعوت نہیں دے سکتا۔ دل یار سے ملائے وہ آشنا یہی ہے۔ پس وہ سب احمدی جو مرد ہوں یا خواتین ، بڑے ہوں یا بچے اگر دعوت الی اللہ کا حق ادا کرنا چاہتے ہیں تو دعاؤں کے ذریعہ خدا تعالیٰ کی قربت کے کچھ آثار اپنے اندر پیدا کریں۔ جتنے یہ آثار پیدا ہوں گے جتنی آپ کی یافت اور جتنا آپ کے پانے کا مرتبہ بلند ہوگا اتنی ہی آپ کے اندر غیر معمولی طاقت پیدا ہوتی چلی جائے گی۔ آپ اس بات کے حقدار ہوں گے اور بنی نوع انسان مجبور ہوں گے کہ آپ کی آواز کو سنیں اور اُسے قبول کوسنیں کریں اور آپ کے پیچھے چلیں ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین ۔