خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 423
خطبات طاہر جلد !! 423 خطبه جمعه ۲۶ جون ۱۹۹۲ء مُزَّمِّل سے مراد ہے کہ آپ استغفار کی چادر میں لپٹ گئے ۔ تبتل الی اللہ کے ذریعہ اپنے جسم کے زخم صاف کریں۔ ( خطبه جمعه فرموده ۲۶ جون ۱۹۹۲ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں۔ يَأَيُّهَا الْمُزَّمِّلُ نْ قُمِ الَّيْلَ إِلَّا قَلِيلًا نِصْفَةً أَوِ انْقُصْ مِنْهُ قَلِيلًا أَوْ زِدْ عَلَيْهِ وَرَتِّلِ الْقُرْآنَ تَرْتِيلًا إِنَّا سَنُلْقِي عَلَيْكَ قَوْلًا ثَقِيلًا إِنَّ نَاشِئَةَ الَّيْلِ هِيَ أَشَدُّ وَطْئًا وَ أَقْوَمُ قِيلًا ۚ إِنَّ لَكَ فِي النَّهَارِ سَبْحًا طَوِيلًا وَاذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ وَتَبَتَّلْ إِلَيْهِ تَبْتِيلًا رَبُّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ فَاتَّخِذْهُ وَكِيلًا (المزمل (۱۰۲) پھر فرمایا :۔ صلى الله یہ آیات قرآنیہ جن کی میں نے تلاوت کی ہے ان میں حضرت اقدس محمد مصطفی کو عروسه مخاطب کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا - يَأَيُّهَا الْمُزَّمِّل اے چادر میں لیٹے ہوئے خدا کی رحمت کا انتظار کرنے والے قُمِ الَّيْلَ إِلَّا قَلِيلًا رات جاگ کر کاٹا کر سوائے اس کے کہ اس کا کچھ حصہ آرام کے لئے رکھ لے ۔ نِصْفَةً أَوِ انْقُصْ مِنْهُ قَلِيلا یا تو نصف رات جاگ کر کاٹ اور نصف آرام کے لئے رکھ یا اس میں سے کچھ کم کرلے۔ اَوْ زِدْ عَلَيْهِ وَرَتِّلِ الْقُرْآنَ