خطبات مسرور (جلد 19۔ 2021ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page ix of 917

خطبات مسرور (جلد 19۔ 2021ء) — Page ix

V خطبات مسرور جلد 19 رکھنے اور خصوصی دعاؤں کی تحریک۔رَبِّ کُلُّ شَيْءٍ خَادِمُكَ رَبِّ فَاحْفَظْنِی وَ انْصُرْنِي وَارْحَمْنِي اور اللَّهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِي نُحُوْرِهِمْ وَ نَعُوذُبِكَ مِنْ شُرُوْرِهِمْ۔یہ دعائیں بہت زیادہ پڑھیں۔نمازوں کا جس طرح رمضان میں اہتمام ہوتا ہے وہ رمضان کے بعد بھی جاری رہنا چاہیے۔ہر طرح کے فتنے سے بچنے ، مسلم امہ اور مجموعی طور پر انسانیت کے لیے بھی دعا کریں۔خطبہ نمبر 20 تاریخ *20210*14 مقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ(سرے)، یوکے صفحہ 290-294 عوام الناس تو شاید کم علمی کی وجہ سے یہ سمجھتے ہیں کہ واقعہ میں احمدی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نعوذ باللہ توہین کے مر تکب ہو رہے ہیں۔ہم نے ہمیشہ دیکھا ہے کہ انہی میں سے قطرات محبت ٹپکتے رہے ہیں اور آئندہ بھی ان شاء اللہ ٹپکیں گے۔یہ لوگ مخالفت اسی لیے کرتے ہیں کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مخالف ہیں۔یہ مخالفت بعض غلط فہمیوں کے نتیجہ میں ہے۔تم ساری دنیا کو چند دن کے لیے دھوکا دے سکتے ہو یا تم کچھ لوگوں کو ہمیشہ کے لیے دھوکا دے سکتے ہو۔لیکن تم ساری دنیا کو ہمیشہ کے لیے دھوکا نہیں دے سکتے۔سچائی آہستہ آہستہ کھل کر سامنے آجاتی ہے۔پس ہمارا کام دعا کرنا ہے اور صبر کرنا ہے اور یہی بہترین ذریعہ ہے جو ان شاء اللہ تعالی ہمیں کامیابی بھی عطا فرمائے گا۔ہمارا کام یہی ہے کہ ایک مسلمان کے لیے اپنے خیالات اور اپنے احساسات کو صاف رکھیں۔ان کے لیے دعائیں کرتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ جلد ان کی آنکھیں کھولے اور یہ زمانے کے امام کو ماننے اور پہچاننے والے بن جائیں۔خطبہ نمبر 21 تاریخ *20210*21 مقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ (سرے)، یوکے صفحہ 295-309 خلیفہ راشد فاروق اعظم حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اوصاف حمیدہ کا تذکرہ۔مظلوم فلسطینیوں کے لیے خصوصی دعا کی تحریک۔مکرم قریشی محمد فضل اللہ صاحب نائب ناظر اشاعت قادیان ، مکرم سید بشیر الدین احمد صاحب مبلغ سلسلہ قادیان ، مکرم بشارت احمد صاحب حیدر واقف زندگی قادیان ابن فیض احمد صاحب شانہ ، مکرم ڈاکٹر محمد علی خان صاحب امیر جماعت احمدیہ ضلع پشاور ، مکرم رفیع خان شہزادہ صاحب سابق صدر محله دارالرحمت شرقی را جیکی ربوہ ، مکرم ایاز یونس صاحب آسٹریلیا، مکرم میاں طاہر احمد صاحب ابن میاں قربان حسین صاحب سابق کارکن وکالت مال ثالث ر بوه ، مکرم رفیق آفتاب صاحب یو کے مکرمہ زرینہ اختر صاحبہ اہلیہ مرزا نصیر احمد صاحب چٹھی مسیح استاد جامعہ احمدیہ یوکے ، مکرم حافظ محمد اکرم صاحب، مکرم چوہدری نور احمد ناصر صاحب، مکرم محمود احمد منہاس صاحب ابن حکیم عبید اللہ منہاس صاحب کا ذکر خیر۔خطبہ نمبر 22 تاریخ $20210*28 مقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ (سرے)، یو کے صفحہ 310-321 27 مئی، یوم خلافت کی مناسبت سے گذشتہ 113 سال میں اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی ایک جھلک۔اللہ تعالیٰ نے ہم پر بہت بڑا احسان کیا ہے کہ ہم نے اس زمانے میں اللہ تعالیٰ کے بھیجے ہوئے فرستادے کو مانا اور پھر خلافت کی بیعت میں آئے۔میں خدا کی طرف سے ایک قدرت کے رنگ میں ظاہر ہوا اور میں خدا کی ایک مجسم قدرت ہوں اور میرے بعد بعض اور وجو د ہوں