خطبات مسرور (جلد 19۔ 2021ء) — Page 47
خطبات مسرور جلد 19 47 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 جنوری 2021ء نام رکھا گیا تھا۔بہر حال ایم ٹی اے افریقہ چینلز کے موجودہ پروگراموں کا ساٹھ فیصد حصہ اس سٹوڈیو میں تیار ہوتا ہے۔سٹوڈیو میں سترہ فل ٹائم (full time) کارکنان ہیں اور ساٹھ سے زیادہ رضاکار بھی ہیں جو مختلف محکموں میں تربیت یافتہ ہیں۔وہاب آدم سٹوڈیو گھانا کے جدید ترین سٹوڈیوز میں سے ایک ہے اور اس میں کئی بہترین سہولیات مہیا ہیں۔مختلف میڈیا تنظیمیں اور براڈ کاسٹر تربیتی مقاصد اور کام کے تجربہ کے لیے اپنے عملے کو اس سٹوڈیو میں بھیجتے ہیں۔سٹوڈیو نے بہت سے براہ راست پروگرام نشر کیے ہیں جن میں افریقہ کا پہلا قرآن کریم کی تلاوت کا مقابلہ اور رمضان المبارک کی نشریات شامل ہیں۔ایم ٹی اے گھانا کے نام سے اب ایک نیا چینل لانچ کیا جارہا ہے۔یہ گھانا میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر چوبیس گھنٹے نشر ہونے والا نیا ملکی ٹی وی چینل ہو گا۔ایم ٹی اے گھانا سیٹلائٹ ڈش کی ضرورت کے بغیر ایک عام ایریل (aerial) کے ذریعہ دیکھا جاسکے گا۔اس کا مطلب یہ ہے کہ گھانا کے لوگ عام انٹینا پر بھی بآسانی اس چینل تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔یہ چینل اسی جگہ، اسی لوکیشن پر دستیاب ہو گا جہاں گھانا کے بڑے بڑے چینل موجود ہیں اور اس طرح ملک کے طول و عرض میں لاکھوں گھروں تک اس کی رسائی ہو گی اور تمام علاقے ساؤتھ سے لے کر نارتھ تک یہ کور (cover) کرے گا۔ان شاء اللہ۔گھانا کی مختلف زبانوں میں بھی وہاب آدم سٹوڈیو سے پروگرام تیار کیے جائیں گے جن میں انگریزی، چوٹی (Twi) ، گا(GA) ، ہاؤسا اور دوسری زبانیں شامل ہیں۔چینل کی ٹرانسمیشن اور شیڈیولنگ کا کام وہاں لجنہ کی رضا کار اور دیگر ٹیمیں کریں گی۔اخلاقی اور تعلیمی اور تربیتی پر وگرام بنائے جائیں گے۔اس حوالے سے اسلام کی صحیح اور خوبصورت تعلیم سے لوگوں کو آگاہ کیا جائے گا۔ان شاء اللہ تعالی۔اس چینل کے ذریعہ سے ایم ٹی اے گھا نا ملک میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اسلامی تعلیمات کے لیے مکمل طور پر وقف واحد چینل ہو گا۔ان شاء اللہ تعالیٰ۔ایک جگہ ہمارے مخالفین راستہ بند کرنے کی کوشش کرتے ہیں اللہ تعالیٰ دوسری جگہ اور کئی راستے کھول دیتا ہے۔یہ ہیں اللہ تعالیٰ کے جماعت پر فضل۔ان شاء اللہ تعالیٰ جو بند راستے ہیں وہ بھی اپنے وقت پر کھلیں گے۔ان شاء اللہ۔لیکن اللہ تعالیٰ ہمیں ساتھ ہی ساتھ خوشی کے سامان بھی پہنچا دیتا ہے۔تو یہ چینل ان شاء اللہ تعالیٰ اس ملک کو کور کرے گا بلکہ ہمسایوں کے کچھ علاقوں کو بھی شاید کور کرے۔ان شاء اللہ جیسا کہ میں نے کہا جمعہ کے بعد، نمازوں کے بعد میں اس کا افتتاح کروں گا۔دوسری بات جیسا کہ میں آج کل توجہ دلا رہا ہوں۔پاکستان اور الجزائر کے اسیر ان کے لیے خاص طور پر دعا کریں اللہ تعالیٰ ان کی رہائی کے سامان پیدا فرمائے۔پاکستان کے عمومی حالات کے لیے بھی دعا کریں۔اللہ تعالیٰ احمدیوں کو وہاں سکون کی زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔مخالفین احمدیت کو عقل اور سمجھ دے۔اگر نہیں ہے تو پھر جو بھی اللہ تعالیٰ نے ان سے سلوک کرنا ہے وہ کرے اور جلد ہم ان سے نجات پانے والے بنہیں۔اور ہم کو ، خاص طور پر پاکستان کے احمدیوں کو خود بھی آج کل نوافل اور دعاؤں اور صدقات پر زور دینا چاہیے۔اللہ تعالیٰ ان کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 05 فروری 2021ء جلد 28 شماره 11 صفحہ 05ت10)