خطبات مسرور (جلد 19۔ 2021ء) — Page 33
خطبات مسرور جلد 19 33 3 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 جنوری 2021ء خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 15 جنوری 2021ء بمطابق 15/ صلح 1400 هجری شمسی بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ (سرے)، یوکے تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: حضرت علی کے فرمودات و مناقب: حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ذکر چل رہا تھا آج بھی آپ کا ذکر ہی ہو گا اور آج آپ کے بارے میں جو معلومات، جو مواد میں نے اکٹھا کیا ہوا تھا وہ مکمل ہو جائے گا۔ان شاء اللہ۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں " حضرت امام حسین صاحب نے ایک دفعہ سوال کیا" یعنی حضرت علی سے " کہ آپ مجھ سے محبت کرتے ہیں؟ حضرت علی نے فرمایا ہاں۔حضرت حسین علیہ السلام نے اس پر بڑا تعجب کیا اور کہا کہ ایک دل میں دو محبتیں کس طرح جمع ہو سکتی ہیں ؟ پھر حضرت امام حسین علیہ السلام نے کہا کہ وقت مقابلہ پر آپ کس سے محبت کریں گے؟ فرمایا" حضرت علی نے فرمایا " اللہ سے۔" ( ملفوظات جلد 7 صفحہ 57) اس واقعہ کا ذکر فرماتے ہوئے حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ " حضرت حسن نے حضرت علی سے ایک سوال کیا کہ آپ کو مجھ سے محبت ہے ؟ حضرت علی نے فرمایا ہاں۔حضرت حسنؓ نے پھر سوال کیا کہ کیا آپ کو خدا تعالیٰ سے بھی محبت ہے ؟ حضرت علیؓ نے فرمایا ہاں۔حضرت حسن نے کہا تب تو آپ ایک رنگ میں شرک کے مرتکب ہوئے۔شرک اسی کو کہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے ساتھ اس کی محبت میں کسی اور کو شریک بنالیا جائے۔حضرت علیؓ نے فرمایا حسن میں شرک کا مر تکب نہیں ہوں۔میں بیشک تجھ سے محبت کرتا ہوں لیکن جب تیری محبت خدا تعالیٰ کی محبت سے ٹکر ا جائے تو میں فوراً اسے چھوڑ دوں گا۔" ( قرون اولیٰ کی نامور خواتین اور صحابیات کے ایمان افروز انوار العلوم جلد 21 صفحہ 623) پھر حضرت مصلح موعود حضرت علیؓ کے بارے میں ایک جگہ ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ علی کو جب کوئی بڑی مصیبت پیش آتی تو وہ اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کیا کرتے تھے کہ یا کھیعص اِغْفِرْلِی۔یعنی اے تھیعص ! مجھے معاف فرما دے۔" ( تفسیر کبیر جلد 5 صفحہ 17) ام بانی کی ایک روایت کے مطابق ان مقطعات کے یہ معنی ہیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کاف قائم مقام صفت کافی کا ہے، ہاء قائم مقام صفت بادی کا ہے اور عین قائم مقام صفت عالم یا علیم کی ہے اور ص