خطبات مسرور (جلد 19۔ 2021ء) — Page 32
خطبات مسرور جلد 19 32 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 08 جنوری 2021ء پاٹھا پر یام۔حیدرآباد۔کلکتہ۔بنگلور۔کالی کٹ۔کنور ٹاؤن۔رشی نگر۔کیر نگ۔آسٹریلیا کی دس جماعتیں جو ہیں ملبرن لانگ وارن (Melbourne Langwarrin)۔کاسل ہل (Castle Hill) مارسٹڈن پارک (Marsden Park) - میلبورن بیرک (Melbourne Berwick)۔ایڈیلیڈ ساؤتھ (Adelaide South - ماؤنٹ ڈرونٹ (Mount Druitt)۔پیز تھ (Penrith) پر تھ (Perth)۔لوگن ایسٹ (Logan-East)۔بلیک ٹاؤن(Blacktown)۔بالغان میں آسٹریلیا کی جماعتیں ہیں ملبرن لانگ وارن (Melbourne Langwarin)۔کاسل ہل (Castle Hill - مارسٹڈن پارک (Marsden Park - ملبرن بیرک (Melbourne Berwick)۔پیز تھ (Penrith)۔ماؤنٹ ڈرونٹ (Mount Druitt)۔بلیک ٹاؤن(Blacktown)۔ایڈیلیڈ ساؤتھ (Adelaide South) پر تھ (Perth) اور کینبر ( (Canberra)۔اطفال میں آسٹریلیا کی جماعتیں ہیں ملبرن لانگ وارن (Melbourne Langwarrin)۔ایڈیلیڈ (Adelaide)۔ملبرن بیرک (Melbourne Berwick)۔ماؤنٹ ڈروئٹ (Mount Druitt) لوگن ایسٹ (Logan-East)۔پیز تھ (Penrith) - کاسل بل (Castle Hill - ملبرن ایسٹ (Melbourne-East) - پرتھ (Perth) اور ایڈیلیڈ ویسٹ (Adelaide-West)۔اللہ تعالیٰ ان سب قربانی کرنے والوں کے اموال و نفوس میں بے انتہا برکت عطا فرمائے۔ان کو روحانی - ترقی بھی عطا فرمائے اور یہ لوگ حقوق اللہ اور حقوق العباد ادا کرنے والے ہوں۔ان دنوں میں دوبارہ جیسا کہ میں تحریک کر رہا ہوں پاکستان کے احمدیوں کے لیے بھی خاص طور پر دعا کریں۔اللہ تعالیٰ ان کی مشکلات کو دور فرمائے۔ان کی پریشانیوں کو دور فرمائے۔مخالفین کے ہاتھوں کو ان تک پہنچنے سے روکے اور جن مخالفین کی اصلاح نہیں ہوئی اللہ تعالیٰ ان کی پکڑ کے سامان کرے۔اسیر ان کی جلد رہائی کے بھی سامان پیدا فرمائے جس میں الجزائر کے اسیر ان بھی شامل ہیں۔الجزائر میں بھی کافی مخالفت ہے۔ان کے لیے بھی دعا کریں۔اللہ تعالیٰ ان کے لیے بھی سکون کے سامان پیدا فرمائے۔خاص طور پر دعاؤں، نوافل اور صدقات پر زور دیں۔پاکستان کے عمومی لحاظ سے مجموعی حالات بھی امن کے لحاظ سے ٹھیک نہیں ہیں ان کے لیے دعا کریں۔اللہ تعالی امن کے حالات وہاں پیدا کرے اور ایک دوسرے کی گردنیں کاٹنے پہ جو لگے ہوئے ہیں اور دہشت گردی اور فتنہ اور فساد ہے اس کو اللہ تعالیٰ جلد ختم کرنے کے سامان پیدافرمائے۔وہاں کی انتظامیہ اور حکومت کو بھی عقل دے کہ وہ حقیقی رنگ میں عوام کی خدمت کرنے والے ہوں اور انصاف سے کام لینے والے ہوں۔اسی طرح دنیا کے عمومی حالات کے بارے میں بھی دعا کریں جو بہت تیزی سے بگڑ رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ سب انسانیت پر رحم فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 29 جنوری 2021، جلد 28 شماره 09 صفحہ 05تا10)