خطبات مسرور (جلد 19۔ 2021ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 27 of 917

خطبات مسرور (جلد 19۔ 2021ء) — Page 27

خطبات مسرور جلد 19 27 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 08 جنوری 2021ء بھی پھر فضل فرما دیتا ہے۔اب ملک کے حالات تو ویسے ہی تھے ، اور ہیں لیکن پھر بھی اللہ تعالیٰ نے ان کے حالات بدل دیے۔ملاوی کی جماعت موالا (Mwala) کے معلم کہتے ہیں: ہماری جماعت میں ایک بیوہ خاتون مینبا (Matemba) صاحبہ ہیں۔ہر سال اپنی حیثیت کے مطابق چندہ ادا کرتی ہیں۔اس سال وقف جدید کے لیے کچھ رقم کا وعدہ کیا اور دوران سال ہی دیگر خواتین سے پہلے ہی مکمل ادائیگی کرنے کی توفیق بھی حاصل کی۔جس دن ادائیگی مکمل کی اسی رات خواب میں دیکھا کہ انہیں بتایا جارہا ہے کہ آج سے تمہارے کاموں میں خدا مد د کرے گا۔چنانچہ اگلے دن وہ معلم صاحب کے پاس آئیں اور چندہ وقف جدید میں زائد ادائیگی کر دی۔وہ کہتی ہیں کہ چندہ کی برکت سے خدا تعالیٰ میری فصل میں بہت اضافہ فرما دیتا ہے اور اب تو مجھے اس نے خود ہی کہہ دیا ہے خدا تعالیٰ تمہاری مدد کرے گا۔کس طرح بعض دفعہ اللہ تعالیٰ فوری طور پر ایمان میں ترقی کے سامان بھی پیدا فرما دیتا ہے۔البانیا کے مبلغ نومبائعین کے بارے میں لکھتے ہیں کہ ایک دوست ماریگلین بیا (Mariglen Beja) صاحب ہیں۔تین سال قبل انہوں نے بیعت کی تھی۔جماعت کے سیکرٹری تبلیغ بھی ہیں۔بہت فعال خادم ہیں۔ایک دن موصوف اپنے ساتھ ایک ڈبہ لے کر آئے جو پیسوں سے بھرا ہو ا تھا۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ایک ماہ سے یہ ڈبہ اپنی گاڑی میں اس نیت سے رکھا ہوا تھا کہ جتنی بچت ہوتی جائے گی وہ اس میں جماعت کے چندہ کے لیے ڈالتے جائیں گے۔چنانچہ پہلی دفعہ جب وہ بھرا ہوا ڈبہ لے کر آئے تو ایک حصہ اپنے چار ماہ کے بیٹے بیورن بیا Bjorn Beja) کی جانب سے تحریک جدید اور وقف جدید میں دیا اور باقی اپنی طرف سے تحریک جدید میں اور وقف جدید میں اور لازمی چندہ جات میں ادا کیا۔اس کے بعد سے ہر ماہ پیسوں کا ڈبہ بھر کر لاتے ہیں اور وقف جدید کے موقع پر دسمبر کے آخر میں آخری جمعہ پر بھی انہوں نے اپنی استطاعت کے مطابق کافی بڑی رقم کی مالی قربانی کی ہے۔احمدی ہونے کے بعد قربانی کا ایک جوش پید اہوتا ہے اس لیے کہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے نظارے دیکھتے ہیں۔یو کے سے چیم (Cheam) کے صدر جماعت کہتے ہیں کہ ہمارے ٹارگٹ میں کافی کمی تھی۔میں اس حوالے سے تہجد میں اٹھ کر دعا کر تا تھا۔ایک دن میری اہلیہ نے بتایا کہ فلاں شخص یا فلاں فیملی جو ہے ان کو اگر کہو گے تو تمہیں مزید ادائیگی ہو جائے گی۔چنانچہ ان سے رابطہ کیا گیا تو اس فیملی نے کہا کہ ہمارا نام ظاہر نہ کرنا اور ایک ہزار پاؤنڈ کی ادائیگی کر دی۔اس کے علاوہ ایک ہزار پاؤنڈ اپنے دونوں بچوں کی طرف سے ادا کیے۔پھر کہا کہ اس کے علاوہ بھی اگر آپ کو ضرورت ہو تو بھی بتائیں۔یو کے سے ہی لجنہ اسلام آباد کی سیکرٹری وقف جدید ہیں، کہتی ہیں یونیورسٹی سے گریجوایشن کرنے کے بعد بچوں کی پرورش میں مصروف تھی۔اب میرے بچے پانچ اور آٹھ سال کے ہو چکے ہیں۔تمام چندے خاوند کی آمد سے ہی ادا ہوتے تھے۔میرے اپنے اکاؤنٹ میں صرف بچوں کے چائلڈ بینیفٹ (child benefit) آتے تھے۔میں خیال کرتی تھی کہ جتنا بھی اللہ کی راہ میں خرچ کر لوں اسے حقیقی مالی قربانی نہیں کہہ سکتی۔چنانچہ میں نے اس سال ستمبر میں اپنے پرسنل اکاؤنٹ (Personal account) سے چندہ جات کے لیے سٹینڈنگ آرڈر کے ذریعہ چندہ وصیت اور تحریک جدید اور وقف جدید کے علاوہ اپنی دادی اور چچا کی طرف سے بھی چندے ادا کرنے شروع کر