خطبات مسرور (جلد 19۔ 2021ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 396 of 917

خطبات مسرور (جلد 19۔ 2021ء) — Page 396

خطبات مسرور جلد 19 396 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 02 جولائی 2021ء دیا جائے گا۔اس طرح یہ ویب سائٹ تمام جماعت کے تعاون سے جاری و ساری رہنے والا پراجیکٹ بنے گی اور ان شاء اللہ ہر احمدی کے لیے فائدہ مند ہو گی۔اگر کسی کو ویب سائٹ پر کوئی مطلوبہ مواد نہ ملے تو وہ احمدی پیڈیا سے رابطہ کر سکے گا اور پھر یہ لوگ ویب سائٹ پر مطلوبہ مواد مہیا کرنے کا انتظام کریں گے۔پھر یہ کہتے ہیں کہ اگر چہ یہ تمام معلومات مصدقہ ذرائع سے مہیا کی گئی ہیں تاہم اگر کسی صارف کے پاس ایسے شواہد ہوں جو کسی بھی معلومات کے بر عکس ہوں تو ہمیں ایسے شواہد مہیا کریں تا کہ بعد تحقیق جماعت کی تاریخ کو مصدقہ طور پر محفوظ کرنے کا انتظام کیا جاسکے۔اس ویب سائٹ کی تیاری کے لیے تمام ٹیکنیکل مراحل مرکزی شعبہ آئی ٹی نے بحسن و خوبی سر انجام دیے ہیں اور شعبہ آئی ٹی نے اس کے لیے بڑی محنت کی ہے جس میں ان کے مستقل عملے کے علاوہ والنٹیئر ز بھی شامل ہیں۔مواد کی تیاری کے لیے مرکزی شعبہ آرکائیو کے مربیان اور والنٹیئر ز نے بڑی محنت کی ہے اور اس ویب سائٹ کے لیے ان سب نے، جو بھی یہ کام کرنے والے ہیں، حصول مواد، اردو سے ترجمہ ، مواد کی آپ لوڈ نگ غرض تمام کاموں میں انتھک محنت سے کام کیا ہے۔اللہ تعالیٰ ان سب کو جزا بھی دے۔آج جمعہ کی نماز کے بعد ان شاء اللہ میں اس کو لانچ بھی کروں گا۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 23 جولائی 2021 ، جلد 28 شماره 59 صفحہ 03 تا08)