خطبات مسرور (جلد 19۔ 2021ء) — Page 395
خطبات مسرور جلد 19 395 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 02 جولائی 2021ء نہیں کریں گے یعنی کہ عرب لوگ جو ہیں وہ زراعت نہیں کریں گے۔اس کا یہ فائدہ تھا کہ جو زراعت کے متعلق تجربہ مقامی لوگوں کا تھا عرب اس سے واقف نہ تھے۔ہر علاقے کی زراعت کا اپنا مقامی طریقہ ہے تو اس لیے یہ حکم تھا کہ باہر کے جو آئے ہوئے ہیں وہ زراعت نہیں کریں گے بلکہ زراعت مقامی لوگ ہی کریں گے۔خراج پہلے لوگوں سے زبر دستی لیا جاتا تھا۔حضرت عمرؓ نے خراج کے قواعد مرتب کرنے کے بعد خراج کی وصولی کا طریق بھی نہایت نرم کر دیا اور نئی ترامیم کیں۔ذمیوں کا بہت خیال رکھتے تھے۔خراج کی وصولی کے وقت باقاعدہ دریافت فرماتے، کسی سے زیادتی تو نہیں ہوئی ؟ ذمی رعایا سے جو پارسی یا عیسائی تھے ان سے رائے طلب کرتے اور ان کی آراء کالحاظ کیا کرتے تھے۔(ماخوذ از الفاروق از شبلی نعمانی صفحہ 198 ، 207،202-208 دار الاشاعت کراچی 1991ء) زراعت کی ترقی کے لیے حضرت عمرؓ نے بے آباد زمینوں کے متعلق فرمایا کہ جو ان کو آباد کرے گا وہ اس کی ملکیت ہو گی۔اس کے لیے تین سال کا وقت مقرر کیا گیا۔نہریں جاری کی گئیں۔محکمہ آبپاشی قائم کیا گیا جو تالاب وغیرہ تیار کر وانے کا کام بھی کرتا تھا۔(ماخوذ از الفاروق از شبلی نعمانی صفحه 209-210 دار الاشاعت کراچی 1991ء) تاکہ زراعت بہتر ہو۔تو اس طرح یہ چند کام تھے جو میں نے گنوائے بھی ہیں۔ابھی ذکر حضرت عمر کا چل رہا ہے ان شاء اللہ آئندہ بیان ہوں گے۔ایک اعلان بھی میں کرنا چاہتا ہوں وہ یہ کہ ایک احمدیہ انسائیکلو پیڈیا بنائی گئی ہے جسے آج لانچ کیا جائے گا۔یہ مرکزی شعبہ احمدیہ آرکائیوز اور ریسرچ سینٹر نے بنائی ہے۔کچھ عرصہ پہلے انہوں نے اس پر کام کا آغاز کیا تھا اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب یہ ویب سائٹ افراد جماعت کے لیے آن لائن مہیا کی جارہی ہے۔اس تک رسائی جو ہے وہ www۔ahmadipedia۔org پر ہو سکتی ہے جہاں ایک سرچ انجن کی طرز پر home page مواد تلاش کرنے کے لیے کھل جائے گا۔اسے نہایت سادہ اور استعمال کے لیے آسان رکھا گیا ہے۔جماعتی کتب، شخصیات، واقعات، عقائد اور عمارات کے حوالے سے بنیادی معلومات مہیا کی گئی ہیں۔ہر انٹری کے ساتھ متعلقہ ویب سائٹس ویڈیوز اور جماعتی اخبارات سے مضامین کے لنک فراہم کیے گئے ہیں تا کہ تفصیلی معلومات ان ذرائع سے حاصل کی جاسکیں۔تفصیلات کے لیے دیے گئے ان لنکس کا ایک فائدہ یہ بھی ہو گا کہ جماعت احمدیہ کی دیگر ویب سائٹس تک بھی صارفین کو رسائی حاصل ہو گی اور وہ تمام اخبارات اور رسائل سے استفادہ کر سکیں گے۔دنیا بھر میں پھیلے احباب جماعت کے پاس بہت سی مفید معلومات ہیں جو کہیں ریکار ڈشدہ نہیں۔احمدی پیڈیا کی ویب سائٹ پر ایک آپشن contribute' کے نام سے بھی دی گئی ہے جہاں وہ کسی بھی موضوع پر اپنی معلومات یا شواہد یا دستاویزات مہیا کر سکیں گے۔یہ نہیں کہ خود براہ راست ڈال دیں بلکہ وہ اس کی انتظامیہ کو مہیا کریں گے۔اس مہیا کردہ مواد پر تحقیق اور تصدیق کے بعد اسے متعلقہ موضوع کی انٹری میں شامل کر