خطبات مسرور (جلد 19۔ 2021ء) — Page 381
خطبات مسرور جلد 19 381 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 25 جون 2021ء ہیں۔کہتے ہیں کہ ان کے پاس جتنے پیسے ہوتے وہ بانٹ دیتی تھیں یا چندہ میں دے دیتی تھیں مگر کسی میں ہمت نہ تھی کہ ان سے کہہ سکے کہ کچھ اپنے پاس بھی رکھیں۔مربی صاحب ان کے جنازے میں میدان عمل میں ہونے کی وجہ سے جیسا کہ بتایا نجی میں مشنری انچارج اور امیر ہیں، شریک نہیں ہو سکے۔اللہ تعالیٰ انہیں بھی صبر اور سکون عطا فرمائے اور ان کی باقی اولاد کو بھی صبر عطا فرمائے اور ان کی نیکیوں کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔مرحومہ سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔اگلا ذکر کرنل جاوید رشدی صاحب کا ہے جو چودھری عبد الغنی رشدی صاحب راولپنڈی کے بیٹے تھے۔کچھ عرصہ ہوا ان کی وفات ہوئی ہے۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے مرحوم موصی تھے۔فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد ہمہ وقت جماعتی خدمات میں مصروف رہے اور سیکرٹری تعلیم، سیکرٹری وقف جدید، سیکرٹری رشتہ ناطہ کے علاوہ حلقہ کے سیکرٹری وصایا کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔تین بار صدر حلقہ سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی بھی رہے۔بہت دعا گو انسان تھے۔لوگوں کی خاموشی سے مالی مدد کیا کرتے تھے۔مزاج ہمدردانہ تھا۔رشتہ داروں، پڑوسیوں اور دیگر احباب کی ہمیشہ مشکل حالات میں مدد اور راہنمائی کرتے تھے۔ایک اچھے منتظم اور معاملہ فہم انسان تھے۔اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔ان سب کے جنازے نماز کے بعد انشاء اللہ ادا کروں گا۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 16 جولائی 2021ء جلد 28 شماره 57 صفحہ 5 تا10)