خطبات مسرور (جلد 19۔ 2021ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 336 of 917

خطبات مسرور (جلد 19۔ 2021ء) — Page 336

خطبات مسرور جلد 19 336 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 04 جون 2021ء اگلا ذکر مکرمہ مدیحہ نواز اہلیہ نواز احمد صاحب مربی سلسلہ گھانا کا ہے جو 16/ اپریل کو چھتیس سال کی عمر میں وفات پاگئیں۔إِنَّا لِلهِ وَ اِنَّا اِلَيْهِ رجِعُونَ۔یہ گھانا میں ہی تھیں۔وہیں ان کی وفات ہوئی۔ان کے شوہر مربی صاحب لکھتے ہیں کہ شادی کے سولہ سالوں میں خاکسار نے انہیں بے شمار خوبیوں سے مرصع پایا۔بے حد حوصلہ مند ، صبر کرنے والی، ہمدرد اور جذبہ ایثار سے سر شار خاتون تھیں۔بہترین ماں اور باوفا بیوی تھیں۔گھانا میں جہاں بھی موقع ملتا بچوں کی کلاسیں لیتیں۔اپنے بچوں کو ساتھ بٹھا کر قرآن پڑھاتیں۔سسرالی رشتہ داروں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آتیں اور کسی کی سخت گوئی کا کبھی جواب نہ دیتیں بلکہ برداشت کر تیں اور خاکسار کو بھی برداشت کرنے کا کہتیں۔دعا کی تلقین کرتی رہتیں۔بچوں کی تربیت کے معاملہ میں بھی چھوٹی چھوٹی باتوں کا خیال رکھنے والی تھیں۔خلافت سے وابستگی کے لیے اکثر بچوں کے ساتھ خلافت کی برکات کا تذکرہ کرتی تھیں۔ایک غریب پرور اور نیک خاتون تھیں۔پسماندگان میں میاں کے علاوہ تین بچے فرات صفی عمر تیرہ سال، فیضیہ عمر آٹھ سال، زہراء عمر ایک سال شامل ہیں۔سب بچے ماشاء اللہ وقف نو میں شامل ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کی دعائیں ان کے بچوں کے حق میں قبول فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے۔مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 25 جون 2021 ، جلد 28 شماره 51 صفحہ 05تا10)