خطبات مسرور (جلد 19۔ 2021ء) — Page 321
خطبات مسرور جلد 19 321 خطبہ جمعہ فرمودہ مور محہ 28 مئی 2021ء وہ ایمان اطاعت کے کسی درجہ سے محروم نہیں ایسے لوگ خدا کے پسندیدہ لوگ ہیں اور خدا فرماتا ہے کہ وہی ہیں جن کا قدم صدق کا قدم ہے۔" (رساله الوصیت ، روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 309) پھر آپ فرماتے ہیں کہ " خدا کا کلام مجھے فرماتا ہے کہ کئی حوادث ظاہر ہوں گے اور کئی آفتیں زمین پر اتریں گی۔کچھ تو ان میں سے میری زندگی میں ظہور میں آجائیں گی اور کچھ میرے بعد ظہور میں آئیں گی اور وہ اس سلسلہ کو پوری ترقی دے گا کچھ میرے ہاتھ سے اور کچھ میرے بعد۔" (رساله الوصیت ، روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 303-304) پس ان شاء اللہ تعالیٰ یہ ترقیات تو ہونی ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ ثابت قدم رکھے۔اللہ تعالیٰ کرے کہ سلسلہ کی پوری ترقی کے نظارے ہم اپنی آنکھوں سے دیکھنے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے عہدوں کو پورا کرنے والا بنائے تاکہ اللہ تعالیٰ کے وعدہ کے پورا ہونے کا نظارہ ہم اپنی زندگیوں میں دیکھ سکیں۔ہماری عبادتیں، ہماری نمازیں، ہمارے عمل اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے والے ہوں۔ہم خلافت کا صحیح ادراک حاصل کرنے والے ہوں اور اس بارے میں اپنی نسلوں کو بتانے والے ہوں تاکہ قیامت تک ہماری نسلیں اس نعمت سے فیضیاب ہوتی چلی جائیں۔آج پھر میں دعاؤں کا کہنا چاہتا ہوں۔پاکستان کے احمدیوں کو بھی دعاؤں میں یادرکھیں۔مظلوم احمد یوں کو جہاں کہیں بھی ہیں دعاؤں میں یادرکھیں۔مظلوم مسلمانوں کو جہاں بھی ہیں، فلسطین کے یا کہیں بھی ان کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔اللہ تعالیٰ سب کی مشکلات کو دور فرمائے اور آسانیاں پیدا فرمائے۔اور جو احمدی ہیں ان سب کو توفیق دے کہ وہ حقیقی رنگ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تعلیم پر عمل کرنے والے ہوں اور حقیقی احمدی بنیں اور وہ مسلمان جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ابھی تک پہچان نہیں رہے اللہ تعالیٰ انہیں پہچانے اور بیعت میں آنے کی توفیق عطا فرمائے اور تمام دنیا میں ہم جلد از جلد اسلام کا جھنڈا اور حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈ الہراتے ہوئے دیکھیں اور تمام دنیا میں ہم تو حید کو قائم ہو تا ہوا دیکھیں۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 18 جون 2021 ، جلد 28 شماره 49 صفحہ 09F05)