خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء) — Page 86
خطبات مسرور جلد 16 پیشگوئی کے الفاظ : 86 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 فروری 2018 سب سے پہلے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الفاظ میں اس پیشگوئی کے الفاظ۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: " " پیشگوئی جو خود اس احقر سے متعلق ہے آج 20 فروری 1886ء میں جو مطابق پند رہ جمادی الاول ہے برعایت ایجاز و اختصار کلمات الہامیہ نمونہ کے طور پر لکھی جاتی ہے اور مفصل رسالہ میں درج ہو گی۔" یعنی بعد میں۔انشاء اللہ تعالیٰ۔" فرمایا کہ " پہلی پیشگوئی بالہام اللہ تعالی و اعلامہ عز و جل خدائے رحیم و کریم بزرگ و برتر نے جو ہر یک چیز پر قادر ہے ( جل شانه و عزاسمہ) مجھے کو اپنے الہام سے مخاطب کر کے فرمایا کہ میں تجھے ایک رحمت کا نشان دیتا ہوں اسی کے موافق جو تُو نے مجھ سے مانگا۔سو میں نے تیری تضرعات کو سنا اور تیری دعاؤں کو اپنی رحمت سے بپایہ قبولیت جگہ دی اور تیرے سفر کو (جو ہوشیار پور اور لدھیانہ کا سفر ہے) تیرے لئے مبارک کر دیا۔سو قدرت اور رحمت اور قربت کا نشان تجھے دیا جاتا ہے۔فضل اور احسان کا نشان تجھے عطا ہوتا ہے اور فتح اور ظفر کی کلید تجھے ملتی ہے۔اے مظفر تجھ پر سلام۔خدا نے یہ کہا تا وہ جو زندگی کے خواہاں ہیں موت کے پنجہ سے نجات پاویں اور وہ جو قبروں میں دبے پڑے ہیں باہر آویں۔اور تادین اسلام کا شرف اور کلام اللہ کا مر تبہ لوگوں پر ظاہر ہو۔اور تا حق اپنی تمام برکتوں کے ساتھ آجائے اور باطل اپنی تمام نحوستوں کے ساتھ بھاگ جائے۔اور تالوگ سمجھیں کہ میں قادر ہوں جو چاہتا ہوں کرتا ہوں۔" یعنی اللہ تعالیٰ قادر ہے " اور تا وہ یقین لائیں کہ میں تیرے ساتھ ہوں۔اور تا انہیں جو خدا کے وجود پر ایمان نہیں لاتے اور خدا اور خدا کے دین اور اس کی کتاب اور اس کے پاک رسول محمد مصطفی کو انکار اور تکذیب کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ایک کھلی نشانی ملے اور مجرموں کی راہ ظاہر ہو جائیں۔سو تجھے بشارت ہو کہ ایک وجیہ اور پاک لڑکا تجھے دیا جائے گا۔ایک زکی غلام (لڑکا) تجھے ملے گا۔وہ لڑکا تیرے ہی تخم سے تیری ہی ذریت و نسل ہو گا۔" یعنی آپ کی جسمانی اولاد ہو گی۔اور آپ کی نہ صرف جسمانی اولاد ہو گی بلکہ آپ ہی کی اولاد ہو گی فرمایا کہ "خوبصورت پاک لڑکا تمہارا مہمان آتا ہے۔اس کا نام عنمو ائیل اور بشیر بھی ہے۔اس کو مقدس روح دی گئی ہے۔اور وہ رجس سے پاک ہے۔وہ نور اللہ ہے۔مبارک وہ جو آسمان سے آتا ہے۔اس کے ساتھ فضل ہے جو اس کے آنے کے ساتھ آئے گا۔وہ صاحب شکوہ اور عظمت اور دولت ہو گا۔وہ دنیا میں آئے گا اور اپنے مسیحی نفس اور روح الحق کی برکت سے بہتوں کو بیماریوں سے صاف کرے گا۔وہ کلمتہ اللہ ہے۔کیونکہ خدا کی رحمت و غیوری نے اسے اپنے کلمہ تمجید سے بھیجا ہے۔وہ سخت ذہین و فہیم ہو گا اور دل کا حلیم اور علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا جائے گا۔اور وہ تین کو چار کرنے والا ہو گا۔۔۔۔۔دوشنبہ ہے مبارک دوشنبہ۔فرزند دلبند۔گرامی ارجمند۔مَظْهَرُ الْأَوَّلِ وَالْآخِرِ مَظْهَرُ الْحَقِّ وَ الْعَلَا كَانَّ اللهَ نَزَلَ مِنَ السَّمَاءِ- جس کا نزول بہت مبارک اور جلال الہی کے ظہور کا موجب ہو گا۔نور آتا ہے نور جس کو خدا نے اپنی رضامندی کے عطر سے ممسوح کیا۔ہم اس میں اپنی روح ڈالیں گے اور خدا کا سایہ اس کے سر پر ہو گا۔وہ جلد جلد بڑھے گا اور اسیروں کی رستگاری کا موجب ہو گا اور زمین کے کناروں تک شہرت پائے گا۔اور قو میں اس سے برکت پائیں گی۔تب اپنے نفسی نقطہ آسمان کی طرف اٹھایا جائے گا۔۔