خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 83 of 728

خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء) — Page 83

خطبات مسرور جلد 16 83 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 فروری 2018 ہو چکا ہے۔مسلمان علماء مسیح موعود علیہ السلام کے خلاف عامتہ المسلمین کو بھڑکا کر شیطانی قوتوں کو بھی اور موقع دے رہے ہیں کہ ان کے ہاتھ مضبوط ہوں۔اسی طرح دہریت ہے تو وہ بھی آجکل اپنے زوروں پر ہے۔سورۃ فلق کے حوالے سے اس بات کو بیان فرماتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک جگہ وضاحت فرماتے ہیں کہ " تم جو مسیح موعود کے دشمنوں کا نشانہ بنو گے یوں دعامانگا کرو کہ میں تمام مخلوق کے شر سے جو اندرونی اور بیرونی دشمن ہیں اس خدا کی پناہ مانگتا ہوں جو صبح کا مالک ہے۔یعنی روشنی کا ظاہر کرنا اس کے اختیار میں ہے۔" یہ روشنی روحانی روشنی ہے جو مسیح موعود کے آنے سے ظاہر ہوئی ہے " اور میں اس اندھیری رات کے شر سے جو۔۔۔۔انکار مسیح موعود کے فتنے کی رات ہے خدا کی پناہ مانگتا ہوں۔"(تحفہ گولڑو یہ روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 221-220) ان میں ایک تو اسلام دشمن لوگ ہیں جو اسلام کی تعلیم پر اعتراض کرتے ہیں اور دوسرے علماء اسلام ہیں جو اپنی غلطی کو چھوڑنا نہیں چاہتے اور مسیح موعود کے خلاف لوگوں کو بھڑ کانے میں مصروف ہیں۔جن میں پاکستان کے علماء ہم دیکھتے ہیں کہ سر فہرست ہیں۔پس ایسے حالات میں پاکستان میں تو احمدیوں کو خاص طور پر اس سنت کو جاری کرنے کی ضرورت ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ سورۃ فلق میں جو شَرِ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ کہا گیا ہے اس میں اندھیری رات کے شر کے فتنہ سے بچنے کی دعا ہے۔غاسق کہتے ہیں رات کو اور وقب کا مطلب ہے اند ھیرے اور ظلمت کا چھا جانا اور یہ اندھیری رات کا فتنہ مسیح موعود کے انکار کے فتنہ کی شب تار ہے جس سے پناہ مانگی گئی ہے۔افسوس ہے مسلمانوں کی حالت پر کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں ایک دعا سکھائی اور روشنی کے بعد اند ھیرے اور ظلمات کے فتنہ سے بچنے کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ان دعاؤں کو بلاناغہ روزانہ پڑھا کرو تا کہ توحید پر بھی قائم رہو اور اندھیروں اور ظلمات کے فتنوں سے بھی بچو۔لیکن مسلمانوں نے اس کی پرواہ نہیں کی۔مسلمان تو اکثر ان فتنوں میں ڈوب رہے ہیں اور اسی وجہ سے آج دنیا میں غیر مسلموں کو مسلمانوں پر اعتراض کرنے کا موقع مل رہا ہے۔بہر حال مسلمانوں کی یہ حالت ہمیں توجہ دلاتی ہے کہ ان سورتوں پر غور کر کے پڑھیں تا کہ ان اندھیروں سے ہم بچ سکیں۔شَرِ النَّفْتِ فِي الْعُقَدِ سے بھی اللہ تعالی کی پناہ میں رہیں۔جو نظفت کے شر ہیں ، جو گر ہیں ہیں ان سے بھی ہم اللہ تعالیٰ کی پناہ میں رہیں۔یعنی ان لوگوں سے جو اسلام اور احمدیت کے خلاف بڑے طریقے سے لوگوں کے دلوں میں بغض و کینہ پیدا کر رہے ہیں۔اور اس میں جیسا کہ میں نے کہا غیر مسلم اور نام نہاد علماء دونوں شامل ہیں۔ایک تو دین کے خلاف ہونے کی وجہ سے اپنی کارروائیاں کر رہے ہیں۔غیر مسلم اسلام کے خلاف ہونے کی وجہ سے کارروائیاں کر رہے ہیں۔اور دوسرے دین کے نام پر اللہ تعالیٰ کے بھیجے ہوئے کے خلاف لوگوں کو بھر کا کر یہ کارروائیاں کر رہے ہیں۔اور دونوں ہی اس زمرہ میں شامل ہیں جن کے بارے میں فرمایا کہ وَمِنْ شَيْرِ النَّقْتُتِ فِي الْعُقَدِ پھر سورۃ الناس میں اللہ تعالیٰ کی ربوبیت اور مالکیت اور حقیقی معبود ہونے کا بیان ہے۔یہ بیان کر کے اس کی پناہ میں آنے اور شیطان کے وسوسے سے بچنے کی دعا کی ہے۔آجکل دہریت اور دنیا کا بھی بڑا زور ہے اور