خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 624 of 728

خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء) — Page 624

خطبات مسرور جلد 16 624 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 دسمبر 2018 جس بات کا اظہار کیا ہے اللہ تعالیٰ ان کی خواہش کو بھی پورا فرمائے۔ان کے پیاروں میں ان کو جگہ دے اور ان کی اولاد کو بھی خلافت سے وفا کا تعلق رکھنے والا بنائے۔جب مکرم مرزا غلام احمد صاحب کی وفات ہوئی ہے تو انہوں نے خواب دیکھی تھی جس کا میں نے اس خطبہ میں بھی ذکر کیا تھا۔مجھے لکھا کہ پرسوں رات جب میاں صاحب کی وفات ہوئی تو اس وقت کے قریب میں خواب دیکھ رہا تھا کہ بھائی خورشید اور میاں احمد اللہ تعالیٰ کے پاس چلے گئے ہیں اور ان کی ملاقات آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے ہو رہی ہے۔اس وقت میرے دل میں خواہش پیدا ہوئی کہ اللہ تعالیٰ کرے کہ میری ملاقات بھی اسی طرح ہو جائے۔سو میں نے عرض کیا کہ اے اللہ ! مجھے بھی اپنے قرب میں بلالے تو پھر اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ تم آگے آجاؤ۔اس طرح اللہ تعالیٰ نے اپنے قرب میں جگہ دی۔اللہ تعالیٰ نے تو ان کی مغفرت اور رحم کی خبر ان کو دے دی تھی۔بہر حال اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرماتار ہے اور آگے ان کی اولادیں بھی نیک اور صالح ہو دیں۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 11 جنوری 2019ء تا 17 جنوری 2019ء جلد 26 شماره 02 صفحه 05 تا 08)