خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 613 of 728

خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء) — Page 613

خطبات مسرور جلد 16 613 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 دسمبر 2018 فرمایا ہے کہ حضرت عائشہ پر الزام لگانے کی وجہ سے تین اشخاص کو کوڑے لگے تھے جن میں سے ایک حسان بن ثابت تھے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے شاعر اعظم تھے۔ایک مسطح تھا جو حضرت عائشہ کے چچا زاد اور حضرت ابو بکر کے خالہ زاد بھائی تھے اور وہ اس قدر غریب آدمی تھا کہ حضرت ابو بکر کے گھر میں ہی رہتا تھا۔وہیں کھانا کھاتا تھا۔آپ ہی ان کے لئے کپڑے بنواتے تھے اور ایک عورت تھیں۔ان تینوں کو سزا ہوئی۔اور سنن ابی داؤد میں بھی اس سزا کا ذکر ہے۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 18 صفحہ 279-280) (سنن ابو داؤد کتاب الحدود باب حد القازف حدیث 4474-4475) بہر حال بعض کے نزدیک یہ سزا ہوئی۔بعض کے نزدیک نہیں ہوئی۔( تفسير القرطبي جزء 15 صفحه 169 سورة النور مطبوعه موسسة الرسالة بيروت 2006ء) لیکن یہ جو صحابہ تھے انہیں سزا ہوئی یا نہیں ہوئی اللہ تعالیٰ نے ان کو معاف فرما دیا۔جو دنیاوی سزا تھی وہ ملنی تھی وہ مل گئی اور بعد کے غزوات میں بھی جیسا کہ میں نے بتایا یہ شامل ہوئے اور یہ مسطح ایک بدری صحابی تھے۔ان کا ایک بڑا مقام تھا۔اللہ تعالیٰ نے ان کا انجام بخیر کیا اور اس مقام کو قائم رکھا اور قائم فرمایا۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرماتا چلا جائے۔(الفضل انٹر نیشنل مورخہ 04 جنوری 2019ء تا 10 جنوری 2019ء جلد 26 شمارہ 01 صفحہ 05 تا08)