خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 601 of 728

خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء) — Page 601

خطبات مسرور جلد 16 601 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 07دسمبر 2018 کیونکہ اس وقت تو یہودیوں نے آپ کی بات سن کے اس پہ کوئی اعتراض نہیں کیا اور کبھی بھی اعتراض نہیں کیا۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب صفحه 467 تا 473) تو یہ تھی اس کی حالت اور بہر حال یہ ذکر ہوا تھا حضرت حارث بن اوس بن معاذ کا کہ یہ بھی اس قتل میں شامل تھے ، اس ٹیم میں جو اس کے قتل کے لئے بھیجی گئی تھی اور جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر یا اسلام پر شدت پسندی کے الزامات لگتے ہیں وہ سب الزامات بھی غلط تھے۔وہ اس بات کا حق دار تھا کہ اس کو سزا دی جاتی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے سر براہ حکومت کی حیثیت سے اسے سزا دی۔آج انہی کے واقعات پر ختم کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ ہمیشہ اسلام کو بھی ان فتنوں سے محفوظ رکھے۔آجکل مسلمانوں کی یہی حالت ہے کہ بجائے اس کے کہ ان پرانی باتوں سے تاریخ سے سبق لیں خود فتنوں میں پڑے ہوئے ہیں اور خود فتنوں کی وجہ بن رہے ہیں حکومتوں کے اندر بھی اور مسلمان حکومتیں بھی۔اللہ تعالیٰ اسلام کو ان فتنوں سے بچائے اور اس زمانے میں اللہ تعالیٰ کے بھیجے ہوئے ہادی کو جو اسلام کی احیائے نو کے لئے آیا ہے ماننے کی توفیق عطا فرمائے۔( الفضل انٹر نیشنل مورخہ 28 دسمبر 2018ء تا 03 جنوری 2019ء جلد 25 شمارہ 52 صفحہ 05 تا08)