خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء) — Page 561
خطبات مسرور جلد 16 561 47 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 نومبر 2018 خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 23/ نومبر 2018ء بمطابق 23 / نبوت 1397 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، لندن، یو کے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: آج سے پھر میں بدری صحابہ کا ذکر دوبارہ شروع کروں گا۔پہلے جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت سنان بن ابی سنان جو بنو اسد قبیلہ سے تھے اور بنو عبد شمس کے حلیف تھے۔غزوہ بدر میں آپ نے حصہ لیا۔غزوہ احد میں اور خندق میں اور حدیبیہ سمیت جتنی لڑائیاں بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو پیش آئیں ان تمام میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمرکاب تھے۔بیعت رضوان میں سب سے پہلے کس نے بیعت کی اس کے متعلق اختلاف پایا جاتا ہے۔بعض کے نزدیک حضرت عبد اللہ بن عمرؓ نے بیعت کی اور بعض حضرت سلمہ الاکوع کا نام بیان کرتے ہیں لیکن واقدی کے نزدیک حضرت سنان بن ابی سنان نے سب سے پہلے بیعت کی۔اور بعض کے نزدیک حضرت سنان کے والد نے سب سے پہلے بیعت کی سعادت حاصل کی۔بہر حال تاریخ میں بیان ہوا ہے کہ بیعت رضوان میں جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کی بیعت لینی شروع کی تو حضرت سنان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بھی ہاتھ بڑھایا کہ میری بیعت لیں۔اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کس چیز پر بیعت کرتے ہو۔حضرت سنان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا کہ جو آپ کے دل میں ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میرے دل میں کیا ہے؟ تمہیں پتہ ہے ؟ صحابہ پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت کا بھی اثر تھا تو انہوں نے عرض کیا کہ فتح مند ہونا یا شہادت پانا۔اس پر دوسرے لوگوں نے بھی کہنا شروع کر دیا کہ ہم بھی اسی بات پر بیعت کرتے ہیں جس پر حضرت سنان رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیعت کرتے ہیں۔(روض الانف جلد 4 صفحه 62 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت ) ( سيرة الحلبية جلد 3 صفحه 26 باب ذكر مغازية مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 2002ء ( الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 69 سنان بن ابی حلفاء بني عبد شمس مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء) (اسد الغابه جلد 3 صفحه 561 سنان بن ابی سنان مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء) سنان ومن حضرت سنان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کبار مہاجرین صحابہ میں سے تھے۔(سیرت ابن کثیر صفحه 280 اسماء اهل بدر حرف السين مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2005ء)(تاریخ الاسلام ووفيات المشاهير والاعلام جلد 3 صفحه 371 دار الكتاب العربی بیروت 1993ء از مكتبة الشاملة) طلیحہ بن خویلد نے دعویٰ نبوت کیا تو سب سے پہلے حضرت سنان نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خط لکھ