خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء) — Page 559
خطبات مسرور جلد 16 559 متعلق سوالات پوچھے جس کے مجھے بڑے تسلی بخش جوابات ملے۔خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 16 نومبر 2018 لیلی لطیف صاحبہ ہیں وہ بھی کہتی ہیں کہ پہلے تو ٹی وی کے ذریعہ تعارف تھا اب ملی ہوں تو جذبات اور احساسات ہی اور ہیں۔پانامہ (Panama) سے ایک شخص ہیں ہیلیو دورو ( Heliodoro) صاحب جو اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ آئے تھے کہتے ہیں کہ میری ملاقات کا دن خوشیوں سے بھر پور دن تھا جسے میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا اور بڑا محبت اور اخلاص کا انہوں نے اظہار کیا ہوا ہے۔بیلیز (Belize) سے ایک وفد آیا تھا اس میں سے گولڈ مارٹینا (Golda Martina)صاحبہ کہتی ہیں کہ یہ ایک نہایت دلنشیں اور بابرکت موقع تھا۔میں بہت جذباتی ہو گئی اور ہمیشہ یہ مجھے سفر یاد رہے گا۔پھر ایک اور ممبر نکول او بیلیز (Nicole Avilez) صاحبہ کہتی ہیں کہ بڑی جذباتی ملاقات تھی اور مجھے خلیفہ وقت نے یو کے جلسہ پر آنے کی دعوت بھی دی۔اس کی مجھے بڑی خوشی ہے۔لجنہ کی ایک اور ممبر فلور نٹینا (Florentina) صاحبہ کہتی ہیں یہ بڑی خوشی کا موقع تھا۔ملاقات ہوئی اور دلی سکون ملا۔تیرہ چودہ سال کی ایک بچی کہہ رہی ہے کہ پہلے مجھے ڈر تھا کہ خلیفہ وقت کے سامنے کوئی ایسی بات نہ کر دوں جس سے مجھے شرمندگی ہو لیکن ملاقات بہت اچھی رہی۔خلافت کا ادب و احترام ان میں بے شمار ہے پھر ان بچیوں نے ہے دست قبلہ نما نظم بھی پیش کی۔اسی طرح اور بہت ساری خواتین و افراد ہیں جو مختلف ملکوں سے گوئٹے مالا آئے ہوئے تھے اور بڑ المبا سفر کر کے اور بڑا اخلاص و وفا کا ان سب کا اظہار تھا۔اللہ تعالیٰ سب کے اخلاص و وفا میں اضافہ کرتا چلا جائے اور انہیں حقیقی احمدی بنائے۔میڈیا ٹیم یو ایس اے کی جانب سے کو ریج۔اللہ کے فضل سے یو ایس اے کی میڈیا ٹیم نے اچھا کام کیا اور ان کے اچھے تعلقات ہیں۔اب اس میں گو تھوڑی تبدیلی کی گئی ہے لیکن جو پہلی ٹیم تھی اس نے بھی بڑا اچھا کام کیا ہے۔امریکہ میں ٹی وی کے ذریعہ سے کل اٹھائیس لاکھ انہتر ہزار سے زائد افراد تک پیغام پہنچا۔ریڈیو پروگرام کے ذریعہ سے کل تریپن لاکھ اٹھانوے ہزار سے زائد افراد تک پیغام پہنچا۔ڈیجیٹل فورم ویب سائٹس اور سوشل میڈیا وغیرہ کے ذریعہ سے ہمیں لاکھ افراد تک پیغام پہنچا۔اخبارات میں میرے دورے کے حوالے سے جو خبریں آئیں ان میں پینتالیس آرٹیکل شائع ہوئے۔ان میں معروف اخبار بالٹی مور سن(The Baltimore Sun)، فلاڈلفیا انکوائیرر (The Philadelphia Inquirer) اور ریجن نیوز سروس ( Religion News Service) اور ہیوسٹن کرونیکل (Houston Chronicle) شامل ہیں۔ان ذرائع سے خیال ہے کہ دس ملین سے زائد لوگوں تک پیغام پہنچا۔گوئٹے مالا میں بھی میڈیا کوریج اچھی ہوئی۔گوئٹے مالا کی نیشنل اخبار پرینسا لبر (Prensa Libre) نے جس کی اشاعت روزانہ ایک لاکھ تیس ہزار اور چار ملین سے زائد پڑھنے والے ہیں چوبیس اکتوبر کو اپنی اشاعت کے پہلے صفحہ پر ناصر ہسپتال کی نمایاں تصویر شائع کی اور افتتاح کے حوالے سے رپورٹ شائع کی۔ایک اور نیشنل اخبار