خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 558 of 728

خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء) — Page 558

خطبات مسرور جلد 16 558 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 نومبر 2018 پھر گوئٹے مالا کی ایک نو مبائع لیز اپنتو (Lisa Pinto) صاحبہ کہتی ہیں میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ خلیفتہ المسیح گوئٹے مالا آئے۔میرے لئے بہت فخر اور عزت کی بات ہے اور میرے لئے بڑا ایک عظیم تجربہ تھا۔میرا دل خوشی سے بھر گیا ہے۔پھر گوئٹے مالا کے ہی ایک صاحب دومینگو تیول (Domingo Tiul) کہتے ہیں میرا تعلق کیبون (Cabun) جماعت سے ہے اور یہاں خلیفہ وقت کی آمد پر میں نے اپنے آپ کو ایمانی و روحانی لحاظ سے بہت پر جوش پایا۔میں بہت خوش ہوں کہ مجھے خلیفہ وقت کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملا۔کچھ عرصہ ہی ہوا ہے احمدی ہوئے ہیں غالباً انہوں نے ہی بڑے جذباتی انداز میں مجھے کہا تھا کہ ہمارے علاقے میں غریب لوگ ہیں، بالکل بارڈر پر بہت دور دراز علاقہ ہے اور سڑکیں وغیرہ بھی وہاں زیادہ اچھی نہیں۔دعا کریں اور کسی کو بھیجیں بھی تا کہ اس علاقے میں میری قوم کے لوگ جو ہیں ، وہ بھی احمدی مسلمان ہوں۔اور جو اللہ تعالیٰ کا فضل مجھے حاصل ہوا ہے، انعام حاصل ہوا ہے وہ میری قوم میں بھی پہنچے۔اور بڑے جذباتی انداز میں انہوں نے درخواست کی تھی دعا کی۔اللہ تعالیٰ کرے وہاں بھی جماعتیں پھیلیں۔پھر گوئٹے مالا سے ہی مار تیز اتیول (Marteza Tiu) صاحبہ کہتی ہیں پہلے خلیفہ وقت کو صرف تصویروں میں دیکھا تھا اب قریب سے دیکھنے کا موقع ملا، بیٹھنے کا موقع ملا اور میں اپنے اندر بڑی تبدیلی محسوس کر رہی ہوں۔پھر کلاؤڈ یہ (Claudia) صاحبہ کہتی ہیں بہت خوش ہوں۔اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتی ہوں۔اللہ تعالیٰ نے مجھ پر فضل کیا۔میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ میں اپنے احساسات کو بیان کر سکوں۔اور اپنے ایمان و اخلاص کو بڑھانے کے لئے دعا کی درخواست کی ہے۔پھر چیاپس(Chiapas) میکسیکو سے خدیجہ صاحبہ کہتی ہیں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ خلیفہ المسیح سے ملنے کا موقع ملا۔ہمارے سوالات کے جوابات ملے۔میری محبت اسلام کی طرف بڑھی۔بیعت کرنے سے میرا ایمان نئے سرے سے زندہ ہوا اور میں دعا کی درخواست کرتی ہوں کہ میری اور میری پوری جماعت چیاپس کے ایمان اور عرفان میں اضافہ ہو۔یاسمین گومیز (Yasmin Gomez) صاحبہ کہتی ہیں بہت ہی خوبصورت یاد ہے اور بڑا خوبصورت تجربہ ہے۔اور میرے جذبات ایسے تھے کہ مجھے خوشی سے رونا آرہا تھا میں بیان نہیں کر سکتی۔اس ملاقات کے بعد مجھے اپنی زندگی میں بہتری لانے کا موقع ملے گا۔پھر ایک اور ثریا گومیز (Surayya Gomez) صاحبہ ہیں کہتی ہیں کہ میرے ایسے جذبات ہیں جو میرے دل کی گہرائیوں سے نکل رہے ہیں۔اور مجھے ایک بہت بڑا تجربہ ہوا ہے۔اللہ تعالیٰ ایمان و اخلاص میں اضافہ کرے۔میکسیکو کے ایک نو مبائع خیسوس (Jesus) صاحب کہتے ہیں کہ جماعت سے تعلق بنانا ایک بہت بڑا انعام ہے۔میری یہ خوش قسمتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے میری دعائیں سنیں۔میں اندھیرے میں تھا، اللہ تعالیٰ مجھے اور میری فیملی کو روشنی کی طرف لے کر آیا اور مجھے اپنی زندگی میں تبدیلی کرنے کا موقع ملا۔اور پھر میں نے عبادت وغیرہ کے