خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 557 of 728

خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء) — Page 557

خطبات مسرور جلد 16 557 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 نومبر 2018 ایک ایسا واقعہ تھا جس کو میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔کہتے ہیں کہ میں نے اپنے آنسوؤں کو پونچھتے ہوئے کہا کہ یہ میری زندگی کا سب سے حسین دن تھا۔ملک ہونڈورس (Honduras) سے آنے والی نو مبائعہ روزاڈ لمی (Rosa Delmi) صاحبہ کہتی ہیں کہ پہلی مرتبہ مجھے اپنے ملک سے باہر جانے کا موقع ملا اور اتنا لمباسفر اختیار کرنا پڑا۔ہمیں ہونڈورس سے گوئٹے مالا جاتے ہوئے سولہ گھنٹے لگے۔گو ہمیں سفر میں مختلف صعوبتوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن جیسے ہی جماعت کی مسجد اور خلیفہ وقت کو دیکھا سفر کی مشکلات کا احساس فور اذہن سے اتر گیا۔جماعت کے بہت ہی پیارے اور بہت اچھے لوگوں کے ساتھ ملنے کا موقع ملا جنہوں نے میرے ساتھ اپنی فیملی کے ممبر کی مانند سلوک کیا۔امریکہ سے آئی ہوئی ایک احمدی خاتون نے مجھ سے کہا کہ میں ان کی بیٹی جیسی ہوں۔اس سفر کا سب سے بہترین حصہ خلیفہ وقت کے ساتھ ملاقات تھی۔میں نے ذاتی طور پر کوئی بات نہیں کی کیونکہ محسوس ہو رہا تھا کہ میں ایک الگ ہی دنیا میں ہوں۔میں چاہتی تھی کہ بس بیٹھ کر دیکھتی رہوں اور باتیں سنتی رہوں۔ایک ایسا تجربہ تھا جو نا قابل بیان ہے۔اس سفر کے دوران جماعت کی تعلیمات کے ضمن میں میرے علم میں مزید اضافہ ہوا اور ہمیں وہاں نظم پڑھنے کا بھی موقع ملا۔پھر ہونڈورس کے ہی ایڈون ارماند و ( Edwin Armando) صاحب کہتے ہیں کہ اس دورے کی سب سے اچھی بات یہ لگی کہ خلیفہ وقت کے ساتھ ملاقات کرنے کی سعادت حاصل ہوئی اور میں نے بہت سارے جو سوال کئے تھے ان سوالوں کے جوابات مجھے مل گئے۔پھر ایکواڈور (Ecuador) کے نو مبائع احمدی کہتے ہیں کہ خلیفہ وقت کی موجودگی میں مجھے ایک نادر خزانہ عطا ہوا اور روحانیت، امن خوشی اور مسرت کے جذبات میرے اندر سما گئے۔مجھے بہت سکون حاصل ہوا۔بیعت کے دوران جب آپ نے اپنا ہاتھ میرے ہاتھ پر رکھا تو یہ ایک ایسی سعادت تھی جو مجھے اس سے پہلے کبھی نصیب نہیں ہوئی تھی۔ایکواڈور سے ایک لجنہ ممبر جو ایک سال قبل احمدی ہوئی ہیں کہتی ہیں کہ گوئٹے مالا کا سفر میرے اور میرے بیٹے کے لئے نہایت خوشگوار تھا۔جب ہم نے پہلی بار خلیفہ وقت کو دیکھا تو ہمارے لئے ایک خاص موقع تھا کیونکہ اس سے ہمارے اندر امن، محبت اور صبر کا احساس پیدا ہوا۔ملاقات کے دوران جب میرے بیٹے نے خلیفہ المسیح سے معانقہ کیا تو ہمیں بہت خوشی ہوئی اور ہم اسے اپنے لئے ایک خوش نصیبی اور برکت سمجھتے ہیں۔ایکواڈور واپسی کا سفر ہمارے لئے بہت افسردہ ہو گا کیونکہ ہمیں احمدی بھائی اور خلیفہ وقت بہت یاد آئیں گے ہم امید کرتے ہیں کہ دوبارہ ملیں۔پھر گوئٹے مالا کے ایک نو مبائع سلیمان رودریگیز (Soliman Rodrigez) صاحب کہتے ہیں کہ خلیفہ المسیح کا گوئٹے مالا آنا ہمارے لئے بڑی خوش قسمتی کا باعث ہے۔ہماری جماعت پر اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ یہاں آپ آئے۔جب ہمیں پتہ چلا کہ آپ گوئٹے مالا آرہے ہیں تو ہماری خوشی کی انتہا نہیں رہی۔میرے اندر ایک روحانی مضبوطی پیدا ہونے لگ گئی اور اس میں کوئی شک نہیں کہ اب میں نے اپنے اندر بہت تبدیلی محسوس کی ہے۔