خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء) — Page 555
خطبات مسرور جلد 16 555 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 نومبر 2018 ہسپتال کھولا گیا ہے اس کا افتتاح بھی تھا۔وہاں بھی کچھ سیاسی لوگوں سے تعلقات ہیں۔وہاں کی ایک ممبر آف کانگریس ہیں جو یہاں جلسہ یو کے میں بھی دو دفعہ آچکی ہیں۔وہ وہاں ایئر پورٹ پر استقبال کے لئے آئی ہوئی تھیں اور انہوں نے ہسپتال کے بارے میں بڑے اچھے خیالات کا اظہار کیا اور جماعت کا شکریہ ادا کیا کہ جماعت ہمارے ملک میں ہسپتال کھول رہی ہے اور کمیونٹیز کے اندر ایک محبت اور یگانگت پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔رابرٹ کینو (Robert Cano) صاحب جو پیراگوئے میں وائس منسٹر آف ایجو کیشن ہیں انہوں نے اس موقع پر افتتاح میں شامل ہو کر کہا کہ بڑا اچھا ایونٹ تھا۔میں کافی حیران ہوں ایک ایسی جماعت ہے کہ اس کے افراد نے باہم مل کر اس کو تکمیل تک پہنچایا ہے اور ضرورت مندوں کی مدد کے لئے یہ سب کچھ کیا ہے۔اور انسانوں سے عملی طور پر پیار کا اظہار ہے یہ۔اور پھر کہتے ہیں کہ انسانیت یہی پیار کا راستہ اپنائے گی تو پھر دنیا میں امن قائم ہو گا اور اسلامی مذہب اور کلچر کو بہت قریب سے جاننے کا میرے لئے اچھا تجربہ تھا۔جماعت احمدیہ کے بارے میں بہت سے میرے سوال تھے جن کے جوابات مجھے یہاں آکر مل گئے۔اور کچھ سالوں سے جماعت احمد یہ پیراگوئے میں بھی قائم ہو چکی ہے۔انہی کی دعوت سے یہ پیراگوئے سے افتتاح پر آئے ہوئے تھے۔ایک گوئٹے مالن ڈاکٹر تھیں ڈیانا (Diana) صاحبہ وہ کہتی ہیں کہ اس خطاب میں جو غریبوں کی مدد کرنے کا پیغام تھا میں خود بھی اس پر عمل کروں گی۔اور کہتی ہیں خدا کا شکر ہے کہ مذہب یہی سکھاتا ہے کہ غرباء کی مدد کی جائے اور یہی خلیفہ نے اپنی تقریر میں کہا ہے۔پھر ایک گوئٹے مالن صحافی ہیں وہ کہتے ہیں کہ جس چیز نے سب سے زیادہ متاثر کیا ہے وہ یہ ہے کہ مذہب میں جبر نہیں ہے بلکہ ہمیں ایک دوسرے کا خیال بھی رکھنا چاہئے اور یہی پیغام امام جماعت نے ہمیں دیا۔نیز یہ بھی کہ ہم سب برابر کے حقوق رکھتے ہیں۔ہر انسان کو ایک عمدہ معیار زندگی ملنا چاہیئے۔ایل پیریودیکو (El Periodico) اخبار کے ایک صحافی فرناند و بینیتا (Fernando Pineta) کہتے ہیں کہ اس تقریر کا مجھ پر بڑا اچھا اثر ہوا جو آپ نے کی اور ملاقات بھی بڑی اچھی رہی۔اور میں کہنا چاہوں گا کہ ناصر ہسپتال کا پر اجیکٹ بڑا اچھا پر اجیکٹ ہے اور ہمیں اس ملک میں اور بھی ایسے پراجیکٹ چاہئیں۔پھر ایک بنک آفیسر ہیں وہ کہتے ہیں کہ آپ کے اس خطاب کا خلاصہ یہی تھا کہ مخلوق سے ہمدردی کرنا اور یہاں جو آپ نے ناصر ہسپتال کھولا ہے یہ اس کی ایک واضح اور عمدہ مثال ہے۔پھر ایک بنک منیجر ہیں وہ کہتے ہیں کہ بڑا خو بصورت اور آسان فہم پیغام تھا، پوری مسلم امہ کی طرف سے دیا ہے کہ انسانیت کی مدد کرنا سب کا فرض ہے۔اور یہ بات بھی بہت دلچسپ تھی کہ جماعت احمدیہ کی فلاسفی سے آج متعارف ہوا اور اب میں مزید معلومات لوں گا۔گوئٹے مالا میں ریویو آف ریلیجنز کے سپینش شمارے کا بھی اجرا کیا گیا جو نیا شمارہ شروع ہوا ہے۔امریکہ ، لاطینی امریکہ اور سینٹرل امریکہ وغیرہ میں تقریباً چار سو ملین آبادی ہے جو سپینش بولتی ہے۔جب سپین کی طرف ہماری توجہ پیدا ہوئی تو وہاں گوئٹے مالا کے ہمارے ایک بڑے مخلص احمدی ڈیوڈ