خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 553 of 728

خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء) — Page 553

خطبات مسرور جلد 16 553 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 نومبر 2018 کی تحریرات اور ارشادات بھی ہیں جن کے ذریعہ سے آپ نے یہ احیاء فرمایا۔آپ کا پیغام ایک حیرت انگیز پیغام ہے۔آپ نے اسلامی حسن سلوک کو دیگر مذاہب تک محدود نہیں رکھا بلکہ غیر مذہبی افراد سے بھی حسن سلوک کا ارشاد فرمایا۔پھر کہتی ہیں کہ آپ کا یہ نظریہ ہے کہ بلا تفریق رنگ و نسل اور مذہب ہم سب ایک ہو کر بنی نوع انسان کی بھلائی کے لئے کام کریں۔کیا ہی اچھا پیغام ہے۔بطور مسلمان ہمیں شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اس لئے ایک مسلمان کی جانب سے اسلامی تعلیم بیان کیا جانا ایک احسن قدم ہے۔پھر ورجینیا (Virginia) کی مسجد کا افتتاح ہوا اور اس کا نام مسجد مسرور ہے۔3/ نومبر کو یہ افتتاح تھا۔یہ بھی ایک چرچ کی بلڈنگ ہے جو خریدی گئی۔کل رقبہ 17۔6 ایکڑ ہے اور پانچ ملین ڈالرز میں یہ خریدی گئی تھی اور اس کی رینوویشن وغیرہ پر تھوڑی سی تبدیلی کر کے مزید 75 ہزار ڈالرز خرچ کئے گئے۔یہ بھی تقریباً قبلہ رخ عمارت ہے۔اس کا مسقف حصہ بائیس ہزار چار سو تین مربع فٹ ہے۔مردوں اور خواتین کے علیحدہ علیحدہ ہالز ہیں جن میں 650 لوگ نماز ادا کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ گیارہ کمرے ہیں جو بطور دفاتر استعمال ہوں گے۔ایک لائبریری ہے، ایک کا نفرنس روم ہے ، ایک کمرشل کچن بھی موجود ہے۔یہاں ایک دوست کوری سٹورٹ (Corey Stewart) جو کہ یو ایس ریپبلکن کے سینیٹ (Senate) کے امیدوار ہیں وہ کہتے ہیں کہ جو میں نے خطاب سنا یہ دلکش اور حکمت سے پُر تھا۔امریکہ کو اور ساری دنیا کو محبت سب کے لئے نفرت کسی سے نہیں کا پیغام غور سے سننا چاہئے اور اس پر عمل کرنا چاہئے خاص طور پر جب دنیا کے حالات اچھے نہیں ہیں۔یہ نہایت ضروری ہے کہ مذہبی آزادی کا پرچار کریں اس لئے یہ مسجد ہمارے لئے باعث فخر ہے کیونکہ آپ لوگ ملک کے لئے بہت کچھ کرتے ہیں۔ایک مہمان مائٹ واٹرز (Matt Waters) جو ورجینیا کے سینیٹ کینڈیڈیٹ (Senate Candidate) ہیں یہ بھی کہتے ہیں کہ میں نے خطاب سنا۔اب میں مزید پڑھوں گا اور انٹر نیٹ سے معلومات لوں گا اور مزید اسلام سیکھنے کے لئے آپ کی مسجد میں آنا چاہوں گا۔ایک عیسائی مہمان کہتے ہیں کہ یہ پیغام موجودہ حالات کے عین مطابق تھا۔بہت ضروری تھا۔ہم نے امن کا پیغام سنا میں بہت ہی متاثر تھا اور حیران تھا۔پھر 51 ڈسٹرکٹ سے ورجینیا کی ڈیلیگیٹ یہ کہتی ہیں کہ پیغام بہت ہی حیرت انگیز تھا۔خاص کر یوالیس اے کے موجودہ حالات میں یہ بہت شاندار تھا۔آپ کا پیغام محبت کا تھا، اتحاد کا تھا۔آپ نے کہا کہ دوسروں کو اپنے پر مقدم سمجھو، بے نفس ہو کر خدمت کرو۔آجکل کے سیاسی ماحول میں ہمیں ایسے ہی پیغام کی ضرورت ہے۔دوسروں کو اپنے پر فضیلت دینا ایک بہت اچھا اور روحانیت سے بھر پور پیغام ہے۔اپنے ہمسایوں کا خیال رکھنا، دوسروں کے آرام کو اپنے آرام پر ترجیح دینا بہت ہی شاندار ہے۔ایسے مواقع پر جبکہ اپنی انا کو فوقیت دی جاتی ہے آپ نے کہا دوسروں کو فوقیت دو۔اسی طرح ایک مہمان ایکس کیسے (Alex Keiseh) کہتے ہیں کہ میں بڑا متاثر ہوا ہوں۔میں اس لحاظ سے بہت جذباتی ہو گیا تھا کہ میں ہولو کاسٹ سروائیور ہوں۔اور پیغام بہت متاثر کن تھا۔آپ کا ایک ایک لفظ میری روح تک اثر کر رہا تھا۔آپ کا پیغام اس لحاظ سے بھی بہت پر حکمت تھا کہ ہم نفرت سے نہیں لڑ سکتے۔نفرت کے