خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 551 of 728

خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء) — Page 551

خطبات مسرور جلد 16 551 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 نومبر 2018 یہ عمارت ایسی رُخ پر بنائی گئی ہے کہ تقریباً تقریباً کیا، %9۔99 یہ قبلہ رخ ہے اس لحاظ سے کسی تبدیلی کی ضرورت نہیں پڑی۔اور کیونکہ وہاں میں نے کو الف بیان نہیں کئے تھے اس لئے اس مسجد کے تھوڑے سے کوائف بھی بیان کر دیتا ہوں۔20 لاکھ ڈالر اس کی خرید پر خرچ آیا ہے۔اس میں مردوں اور عورتوں کے لئے علیحدہ علیحدہ ہال ہیں جن میں 400 لوگ نماز پڑھ سکتے ہیں۔اس کے علاوہ دفاتر ہیں، لائبریری ہے ، کلاس رومز ہیں، کمرشل کچن ہیں ، ڈائننگ ہال وغیرہ موجود ہیں۔ہائی وے پر واقع ہے اور یہاں اس ہائی وے پر روزانہ تقریباً 45 ہزار گاڑیاں گزرتی ہیں۔بالٹی مور کی میئر ریسپشن میں آئی تھیں۔یہ کہتی ہیں کہ آپ نے امن کے حوالے سے بات کی ہے۔یہ وہ پیغام ہے جو آج وقت کی ضرورت ہے۔نہ صرف ہمارے شہر میں بلکہ ہماری سٹیٹ اور پھر تمام یو ایس اے اور تمام دنیا میں اس پیغام کی اشد ضرورت ہے۔میں سمجھتی ہوں کہ یہ پیغام ہر ایک کو سننا چاہئے۔اگر ہم سنیں گے تو ہمیں معلوم ہو گا کہ دنیا کے مسائل کا واحد حل امن ہی ہے اور ہم ایک دوسرے سے محبت کرنا سیکھیں گے۔ایک یونیورسٹی پروفیسر یہاں بالٹی مور میں اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ جہاں ہمارے مائین اختلافات ہیں اس کی جگہ ہم میں بہت سی چیزیں مشترک ہیں۔اور یہ ایک حیرت انگیز پیغام تھا جس کے ذریعہ ہم معاشرے میں اہم تبدیلی پیدا کر سکتے ہیں۔ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے، ایک دوسرے کا احترام کرنا ہے۔یو ایس اے کے ماحول میں یہ پیغام بہت اہم ہے۔بطور امریکی ہمیں نہ صرف اپنے لئے بلکہ اپنے بچوں کے لئے کام کرنا ہے۔معاشرے میں سب کو ساتھ مل کر آگے چلنا چاہئے۔مجھے اس حیرت انگیز پیغام نے بہت متاثر کیا۔پھر ڈسٹرکٹ 48 سے ایک سٹیٹ نمائندہ آئی تھیں وہ کہتی ہیں کہ یہ پیغام سن کے میں بڑی متاثر ہوئی خاص کر ایسے حالات میں جب مسلمانوں کے حوالے سے معاشرے میں خوف پایا جاتا ہے اور اس ملک میں نسلی بنیادوں پر تفریق ہے۔ان حالات میں مجھے بہت خوشی ہے کہ آپ نے ہمیں اپنی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی ہے۔آپ نے ہمیں بتایا ہے کہ ہر ایک سے محبت کرو اور کسی سے نفرت نہ کرو۔یہی وہ باتیں ہیں جو ہمیں چاہئیں۔محبت، امن، انصاف بالٹی مور کو یہ اعلیٰ اقدار حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ان کے خاوند بھی تھے وہ کہتے ہیں کہ میری اہلیہ نے کہا ہے کہ یہ ہمارے لئے بہت اہم پیغام ہے۔پھر کہتے ہیں کہ ہم خود کوشش کر کے جتنی بھی معاشرے کی بہتری کی باتیں کر لیں اس کا اتنا اثر نہیں ہوتا جتنا امام جماعت احمدیہ کی موجودگی سے یہاں ہوا ہے۔اور مسلم کمیونٹی صرف یہاں ہی نہیں بلکہ تمام یو ایس اے میں جماعت احمد یہ ایک شاندار کردار ادا کر رہی ہے۔ایک پادری صاحب فادر جو (Father Joe) بھی شامل ہوئے۔وہ کہتے ہیں آپ کے خطاب کے دوران میں ایک ایک بات سے اتفاق کر رہا تھا کیونکہ میں بالٹی مور میں کئی مرتبہ احمد یہ مسجد گیا ہو ا ہوں اور میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ جو کچھ آپ نے کہا ہے گزشتہ چند سالوں سے دوسری مسجد میں ہو تادیکھ رہا ہوں۔مسجد تمام کمیونٹی کے لئے کھلی ہے۔میں کئی مرتبہ جمعہ پر بھی گیا ہوں۔میں ان تمام باتوں کے عملی اظہار کا گواہ ہوں۔مجھے یہ باتیں سن کر بہت خوشی ہوئی۔یہاں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے اکٹھے ہیں اور امن کی باتیں کر رہے ہیں۔یہی وہ بات ہے جس کی نہ صرف ہمارے اس شہر کو بلکہ تمام دنیا کو ضرورت ہے۔