خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء) — Page 544
خطبات مسرور جلد 16 544 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 09نومبر 2018 ہو گئے ہیں۔تو کہتے ہیں کہ اس پر وہاں ، گاؤں کی ایک بڑھیا چندے کی رسید لے آئی اور کہنے لگی ہمارا تو یہی طریقہ علاج ہے۔اس پر ڈاکٹر کافی حیران ہوا اور کہنے لگا کہ وہ بھی جماعت احمدیہ کے متعلق ریسرچ کرے گا چنانچہ اسے کافی تعداد میں جماعتی لٹریچر وغیرہ دیا گیا۔تو ان دور دراز علاقے کے لوگوں میں بھی دیکھیں ایمان و اخلاص کس طرح ترقی کر رہا ہے اور ان کا یہی اخلاص اور اللہ تعالیٰ پر توکل اور اس کے وعدوں پر یقین ہے جو دوسروں کو بھی اسلام کی سچائی کے متعلق سوچنے پر مجبور کر رہا ہے۔اللہ تعالیٰ ان سب کے ایمان وایقان کو بڑھاتا چلا جائے اور ہمیشہ اپنے پیار کی نظر ان پر ڈالے۔اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے ان واقعات بیان کرنے کے بعد اب میں جیسا کہ نومبر کے شروع میں تحریک جدید کے سال کا اعلان کیا جاتا ہے، تحریک جدید کے نئے سال کا اعلان کرتے ہوئے گزشتہ سال کے کچھ کوائف پیش کرتا ہوں۔اس سال یہ تحریک جدید کا جو پچاسیواں سال اس یکم نومبر سے شروع ہو چکا ہے اور چوراسیویں سال میں جو اللہ تعالیٰ کے فضل ہوئے اس کی رپورٹ یہ ہے کہ جو آمدہ رپورٹس ہیں اس کے مطابق 12۔79 ملین سے زیادہ پاؤنڈ اللہ تعالیٰ نے مخلصین کو قربانی کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔یعنی ایک کروڑ ستائیس لاکھ ترانوے ہزار پاؤنڈ۔گزشتہ سال کی نسبت اللہ تعالیٰ کے فضل سے دولاکھ بارہ ہزار پاؤنڈ زیادہ ہے باوجود دنیا کے نامساعد حالات اور بہت سارے ملکوں کی کرنسی کے ڈی ویلیو ہونے کے اللہ تعالیٰ نے پھر بھی توفیق عطا فرمائی ہے۔مجموعی وصولی کے لحاظ سے پاکستان تو پہلے نمبر پر ہوتا ہی ہے اس کے بعد جر منی نمبر ایک ہے، برطانیہ نمبر دوپہ، امریکہ نمبر تین پہ، کینیڈا نمبر چار پہ ، پانچ نمبر پہ بھارت، چھٹے نمبر پر آسٹریلیا، ساتویں پر مڈل ایسٹ کی ایک جماعت ہے پھر آٹھویں پر انڈونیشیا ہے، پھر نویں نمبر پہ گھانا ہے ، دسویں نمبر پر پھر مڈل ایسٹ کا ہی ایک ملک ہے۔فی کس ادائیگی کے اعتبار سے سوئٹزرلینڈ نمبر ایک ہے، امریکہ نمبر دو پھر اس کے بعد یو کے پھر آسٹریلیا پھر سنگاپور پھر سویڈن، بیلجئم، جرمنی، کینیڈا اور فن لینڈ۔افریقن ممالک میں مجموعی وصولی کے لحاظ سے نمایاں جماعتیں ہیں گھانا، نائیجیریا، گیمبیا، تنزانیہ۔شامل ہونے والوں کی مجموعی تعداد کی طرف بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے توجہ دی جارہی ہے۔اس سال تحریک میں سترہ لاکھ سترہ ہزار احباب اس میں شامل ہوئے اور شاملین کی تعداد میں ایک لاکھ سترہ ہزار کا اضافہ ہوا ہے۔اور ان میں زیادہ اضافہ جو افریقن ممالک میں ہوا ہے وہ نائیجر ، گیمبیا، بین، بورکینا فاسو، گھانا، نائیجیریا، کیمرون، کونگو کنساشا، لائبیریا، ماریشس اور آئیوری کوسٹ میں قابل ذکر اضافہ کیا ہے۔بڑی جماعتوں میں انڈونیشیا، جرمنی، انڈیا اور پاکستان اور کینیڈا اور امریکہ اور ناروے اور ملائشیا کے شاملین شامل ہیں۔دفتر اول کے کھاتے بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے تمام جاری ہیں جو پانچ ہزار نو سو ستائیس ہیں۔مالی قربانی میں پاکستان کے تین بڑے اضلاع کی جو ر پورٹ ہے اس میں نمبر ایک پہ لاہور ہے، نمبر دوپہ ربوہ ہے، نمبر تین پہ کراچی ہے۔ربوہ کو اضلاع کی فہرست میں شامل کیا جاتا ہے گو کہ ضلع نہیں ایک شہر ہے۔اور