خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 490 of 728

خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء) — Page 490

خطبات مسرور جلد 16 490 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 12 اکتوبر 2018 پھر حضرت خباب مولی عقبہ بن غزوان تھے۔حضرت خباب رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت عتبہ بن غزوان کے آزاد کردہ غلام تھے۔آپ کی کنیت ابویحی تھی۔بنو نوفل کے حلیف تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہجرت مدینہ کے وقت آپ کی مؤاخات حضرت تمیم مولی خراش بن القیمہ سے کروائی تھی۔حضرت خباب غزوہ بدر، احد، خندق سمیت تمام غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شامل ہوئے۔19 ہجری میں آپ کی وفات مدینہ میں ہوئی۔اس وقت آپ کی عمر پچاس سال تھی۔ان کا جنازہ حضرت عمرؓ نے پڑھایا۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 73 خباب مولى عتبة دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)، (اسد الغابة جلد 2 صفحه 151 خباب مولى عتبة دار الكتب العلمية بيروت ) حضرت سفیان رضی اللہ عنہ بن نسر انصاری ایک صحابی تھے۔حضرت سفیان کا تعلق قبیلہ خزرج کے خاندان بنو خشم سے تھا۔ان کے والد کے نام میں اختلاف ہے بعض نے کسر لکھا ہے اور بعض نے بشر بیان کیا ہے۔غزوہ بدر اور احد میں یہ شریک ہوئے۔(اسد الغابة في معرفة الصحابة جلد2 صفحه 274 سفیان بن ،نسر دار الفكر بيروت 2003ء) ایک روایت کے مطابق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سفیان کی مواخات حضرت طفیل بن حارث کے ساتھ کر وائی ہے۔(الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 30 طفيل بن حارث، دار احياء التراث العربي بيروت 1996ء) پھر ایک صحابی ابو مخنشی الطائی ہیں۔یہ اپنی کنیت ابو مخشی سے ہی مشہور تھے۔ان کا نام سوئد بن مخشی ابو مخشی الطائی بنو اسد کے حلیف تھے۔اولین مہاجرین میں سے تھے۔غزوہ بدر میں شامل ہوئے۔ہے۔(الاستيعاب في معرفة الاصحاب جلد 4 صفحه 1754 ابو مخشی ،الطائی، دار الجيل بيروت 1992ء) الاصابة في تمييز الصحابة جلد7 صفحه 304 ابو مخشى الطائى دار الكتب العلمية بيروت 1995ء) پھر حضرت وہب بن ابی سرح ایک صحابی ہیں۔موسیٰ بن عقبہ کہتے ہیں کہ آپ اپنے بھائی عمرو کے ساتھ غزوہ بدر میں شامل ہوئے تھے۔ھیثم بن عدی نے ان کا ذکر مہاجرین حبشہ میں کیا ہے لیکن بلاڈری نے کہا ہے کہ یہ بات ثابت نہیں ہے۔صرف بدر میں شریک ہوئے تھے ہجرت حبشہ کا ذکر نہیں ملتا۔(الاصابة في تمييز الصحابة جلد6 صفحه 489 وهب بن ابی سرح دار الكتب العلمية بيروت 2005ء) پھر حضرت تمیم مولیٰ بنو غنم انصاری تھے۔حضرت تمیم بنو غنم بن السیلم کے آزاد کردہ غلام تھے۔آپ غزوہ بدر اور احد میں شریک ہوئے۔الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 253 تمیم مولی بنی غنم بن السلم ، دار احياء التراث العربی بیروت 1996ء) حضرت ابوالحمراء مولی حضرت حارث بن عفراء یہ غزوہ بدر اور احد میں شریک ہوئے۔غزوہ بدر میں حضرت معاذ، حضرت عوف اور حضرت معوذ اور ان کے آزاد کردہ غلام ابو الحمراء کے پاس ایک اونٹ تھا جس پر وہ باری باری سوار ہوتے تھے۔(اسد الغابه جلد 6 صفحه 75 ابو الحمراء، دار الكتب العلميه بيروت)، (كتاب المغازى للواقدى جلد 1 صفحه 38 بدر القتال، دار الكتب العلمية بيروت 2004ء)