خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء) — Page 487
خطبات مسرور جلد 16 487 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 12 اکتوبر 2018 زیادہ مشہور تھے۔آپ غزوہ بدر اور احد میں شریک ہوئے۔حضرت عمرو بن ثعلبہ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سیالہ مقام پر ملا اور یہاں پر اسلام قبول کیا اور آپ نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا۔وضاح بن سلمہ ایک صحابی ہیں وہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ سو سال کی عمر میں بھی حضرت عمرو بن ثعلبہ کے سر پر جس جگہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہاتھ پھیرا تھا وہاں بال سفید نہ ہوئے تھے۔(اسد الغابة فى معرفة الصحابة جلد3 صفحه 700 عمرو بن ثعلبة الانصارى، دار الفكر بيروت 2003ء)(الاستیعاب في معرفة الاصحاب جلد 3 صفحه 253 عمرو بن ثعلبة بن النجار، دار الكتب العلمية بيروت 2002ء) حضرت ابو خالد حارث بن قیس بن خالد بن محمد ایک صحابی تھے۔ان کا تعلق انصار کے قبیلہ بنو زُریق سے تھا۔آپ اپنی کنیت سے زیادہ مشہور ہیں۔آپ بیعت عقبہ اور غزوہ بدر سمیت تمام غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک ہوئے۔حضرت خالد بن ولید کے ہمراہ جنگ یمامہ میں شامل ہوئے اور زخمی ہو گئے۔زخم مندمل ہو گیا لیکن حضرت عمرؓ کے دور میں دوبارہ زخم پھٹ پڑا جس سے آپ کی وفات ہو گئی۔اس لئے آپ کو جنگ یمامہ کے شہداء میں شامل کیا جاتا ہے۔(اسد الغابة في معرفة الصحابة جلد 5 صفحه 81 ابو خالد الحارث بن قيس دار الفکر بيروت 2003ء)(الاستيعاب في معرفة الاصحاب جلد 1 صفحه 363 الحارث بن قيس الزرقى دار الكتب العلمية بيروت 2002ء) پھر ایک صحابی حضرت عبد اللہ بن ثعلبہ البلوتی ہیں۔یہ بھی انصاری ہیں۔ان کا نام حضرت عبد اللہ بن ثعلبہ تھا آپ نے غزوہ بدر اور احد میں شرکت کی۔غزوہ بدر میں اپنے بھائی حضرت بحاث بن ثعلبہ کے ساتھ شامل ہوئے۔(اسد الغابة جلد3 صفحه 85 عبد الله بن ثعلبة البلوى دار الفكر بيروت 2003ء) ، (الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 418 عبد الله بن ثعلبه مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء) پھر حضرت نخاب بن ثعلبہ انصاری ہیں۔ان کا تعلق انصار کے قبیلہ بلی سے تھا۔ان کے دو بھائی حضرت عبد اللہ اور حضرت یزید تھے۔ان کے بھائی حضرت یزید بیعت عقبہ اولیٰ اور ثانیہ دونوں میں شامل تھے۔حضرت نخاب بن ثعلبہ اپنے بھائی حضرت عبد اللہ بن ثعلبہ کے ساتھ غزوہ بدر اور احد میں شریک ہوئے۔حضرت نخاب بن ثعلبہ کا نام بحاث بن ثعلبہ بھی بیان ہوا ہے۔(اسد الغابة فى معرفة الصحابة جلد 1 صفحه 230 بحاث بن ثعلبة، دار الفكر بيروت 2003ء)(الاستیعاب في معرفة الاصحاب جلد 1 صفحه 267 بحاث بن ثعلبة دار الكتب العلمية بيروت 2002ء) پھر حضرت مالک بن مسعود انصاری ہیں۔ان کا نام مالک بن مسعود تھا۔ان کا تعلق انصار کے قبیلہ بنو ساعدہ سے تھا۔آپ غزوہ بدر اور احد میں شریک ہوئے۔(اسد الغابة في معرفة الصحابة جلد4 صفحه 255 ، مالك بن مسعود، دار الفكر بيروت 2003ء) پھر عبد اللہ بن قیس بن صخر انصاری ہیں۔ان کا تعلق انصار کے قبیلہ بنو سلمہ سے تھا۔آپ اپنے بھائی معبد بن قیس کے ساتھ غزوہ بدر اور غزوہ احد میں شامل ہوئے تھے۔(اسد الغابه جلد 3 صفحه 366 عبد الله بن قيس مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت)(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 437 معبد بن قيس مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)