خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 483 of 728

خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء) — Page 483

خطبات مسرور جلد 16 483 خطبه جمعه فرموده مورخه 05 اکتوبر 2018 دفعہ بیلجیم میں جب حضرت خلیفتہ المسیح الرابع سے ان کی ملاقات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ میرے لئے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ مجھے ہمیشہ ثابت قدم رکھے۔عدنان صاحب کی والدہ کہتی ہیں کہ ان کے والد کو دنیاوی چیزوں سے کوئی دلچسپی نہ تھی۔وہ کہتی ہیں کہ میرا بیٹا عدنان بھی والد کے نقش قدم پر چلنے والا تھا۔نماز کا پابند ، جماعت کی خدمت کرنے والا، خلافت سے وفا کا تعلق رکھنے والا اور خطبہ جمعہ ہر ہفتہ خود سنتا اور اپنے بچوں کو بھی سنوا تا تھا۔آپ جماعت کی خدمت کے لئے ہر وقت تیار رہتے۔خلافت سے ان کا بہت گہرا تعلق تھا۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے، مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے اور جماعت کو اور ایسے جانثار عطا فرماتا چلا جائے۔ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹا اور بیٹی ہیں اللہ تعالیٰ ان کو بھی دین پر قائم رکھے اور ایمان میں مضبوطی دے اور اپنے باپ کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 19 اکتوبر 2018 ء تا 25 اکتوبر 2018, جلد 25 شماره 42 صفحہ 05 تا 09)