خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 469 of 728

خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء) — Page 469

خطبات مسرور جلد 16 469 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 ستمبر 2018 سمجھتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود نے اپنے بعد ایسی خوبیوں والا اور کوئی شخص پیچھے چھوڑا ہے؟ حضرت ابو مسعود کہنے لگے کہ بات یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں جب ہمیں جانے کی اجازت نہ ہوتی اس وقت حضرت عبد اللہ بن مسعود کو داخل ہونے کی اجازت ملتی تھی۔اور جب ہم آپ کی مجلس سے غائب ہوتے اس وقت حضرت عبد اللہ بن مسعود خدمت کی توفیق پاتے اور آپ کی صحبتوں سے فیضیاب ہوتے تو یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ کوئی اور شخص ان کی خوبیوں والا ہو۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 119 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء) حضرت عبد اللہ بن مسعود سنت نبوی پر خوب کار بند تھے۔ایک دفعہ حضرت عائشہ سے پوچھا گیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دو صحابہ میں سے ایک صحابی روزہ افطار کرنے میں جلدی کرتا ہے یعنی غروب آفتاب کے ساتھ ہی افطار کرتے ہیں اور نماز بھی غروب آفتاب کے فوراً بعد جلدی ادا کرتے ہیں جبکہ دوسرے صحابی یہ دونوں کام نسبتاً دیر سے کرتے ہیں۔حضرت عائشہ نے پوچھا کہ جلدی کون کرتا ہے تو انہیں بتایا گیا کہ عبد اللہ بن مسعود ایسا کرتے ہیں تو حضرت عائشہ نے اس پر فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا بھی یہی دستور تھا جو عبد اللہ بن مسعود کرتے ہیں، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا بھی یہی عمل تھا۔(مسند احمد بن حنبل جلد 8 صفحه 51 حدیث 24716 مطبوعه عالم الكتب بيروت 1998ء) حضرت عبد اللہ بن مسعود کے بارے میں اور روایات اور واقعات بھی ہیں جو انشاء اللہ آئندہ بیان کروں گا۔اللہ تعالیٰ ہمیں ان چمکتے ستاروں کے اسوئے اور طریق پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 12 اکتوبر 2018 ء تا 18 اکتوبر 2018ء جلد 25 شمارہ 41 صفحہ 05 تا 09)