خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء) — Page 39
خطبات مسرور جلد 16 39 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 26 جنوری 2018 کے سننے والے خدا کو دکھایا۔لوگ کہتے ہیں کہ خدا کس طرح نظر آتا ہے ؟ خدا اسی طرح اپنی قدرتوں کو دکھا کر نظر آتا ہے۔وہی لوگ جو بارش کی وجہ سے وہاں سے اٹھ کر جانے والے تھے اللہ تعالیٰ کے اس فضل کو دیکھ کر نہ صرف بیٹھے رہے بلکہ احمدیت اور حقیقی اسلام کو قبول کیا۔اسی طرح باند وند و کے مبلغ حافظ مزئل ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ میں لوکل معلم اور دو خذام کے ساتھ ایک گاؤں کے دورے پر روانہ ہوا۔راستے میں شدید بارش شروع ہو گئی۔آگے جانانا ممکن دکھائی دیتا تھا کیونکہ راستہ کچا اور شدید پھسلن تھی۔چنانچہ یہ کہتے ہیں ہم لوگ ایک جگہ پر رک گئے اور وہاں دعا کی کہ یا اللہ تیرے مسیح کا پیغام پہنچانے جا رہے ہیں۔وہاں پہلے اطلاع کی ہوئی تھی۔لوگ وہاں جمع تھے۔تو فضل فرما تا راستے کی ہر روک دُور ہو جائے۔کہتے ہیں اللہ تعالیٰ نے فور آہماری دعا سن لی اور بارش اچانک رک گئی۔کیونکہ بظاہر لگتا تھا کہ بارش شام تک چلے گی اس لئے ہم بڑے پریشان تھے۔لیکن اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا اور پروگرام کے مطابق صحیح وقت پر گاؤں پہنچے اور تبلیغی اور تربیتی پروگراموں کا انعقاد کیا۔پھر بارش کے دعا کے ذریعہ رکنے کے ضمن میں وہاب طیب صاحب سوئٹزر لینڈ کے مبلغ ہیں وہ کہتے ہیں کہ جماعت نے زخول (Zuchwil) کے علاقے میں مسجد کی تعمیر کے لئے جگہ خریدی۔وہاں امن کی علامت کے لئے ایک پودا لگانے کے حوالے سے پروگرام رکھا گیا جس میں دوسرے مہمانوں کو بھی مدعو کیا گیا۔جس دن پودا لگانے کا پروگرام تھا اس دن پیشگوئی کے مطابق شدید بارش ہوئی تھی۔چونکہ پروگرام کی ساری کارروائی آؤٹ ڈور (out door) تھی اس لئے ان کو بڑی پریشانی تھی۔اس حوالے سے انہوں نے مجھے بھی لکھا اور ان کے کافی خط آتے رہے۔چنانچہ کہتے ہیں کہ پروگرام والے دن جب وہاں گئے تو پہلے سخت بارش شروع ہو گئی اور بظاہر بارش کے رکنے کے کوئی آثار بھی نہیں تھے۔مگر پھر دعاؤں کی بدولت اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا اور ابھی پروگرام شروع ہونے میں ایک گھنٹہ باقی تھا کہ بارش بالکل رک گئی اور سورج نکل آیا۔کہتے ہیں کہ پروگرام کے وقت مقامی کونسل کے صدر بھی آئے ہوئے تھے۔انہوں نے سب سے پہلے تو بڑی حیرانی کے ساتھ یہی کہا کہ کیا آپ لوگوں نے اپنے پروگرام کے لئے موسم بھی آرڈر کروایا ہوا ہے ؟ اس پر انہیں بتایا گیا کہ ہم دعا بھی کرتے ہیں۔ہم نے اپنے خلیفہ کو بھی دعا کے لئے لکھا اور ہمیں پوری امید تھی کہ اللہ تعالیٰ فضل فرمائے گا اور اس طرح یہ پروگرام کامیاب رہا جس کی خبر وہاں کے لوکل اخباروں نے بھی دی اور اس کے ذریعہ سے کافی لوگوں کو جماعت کا تعارف پہنچا۔بیشک ہم موسم کو آرڈر تو نہیں کرتے اور نہ کر سکتے ہیں لیکن اس خدا کے حضور ضرور جھکتے ہیں جس کے حکم کے تابع موسم ہے اور پھر وہی اپنی قدرت کے نظارے دکھاتا ہے۔اب موسموں سے ہٹ کر قبولیت دعا کے بعض اور واقعات ہیں وہ پیش کرتا ہوں۔ہمارا خدا صرف موسموں کا خدا نہیں ہے بلکہ قادر مطلق اور ہر قسم کی دعائیں سننے والا خدا ہے۔اس کی بیشمار صفات ہیں اور اپنی صفات کے وہ جلوے دکھاتا ہے۔بین سے معلم سلسلہ متین صاحب کہتے ہیں کہ چند دن ہوئے ایک نو مبایع دوست آئے کہ مربی صاحب