خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء) — Page 453
خطبات مسرور جلد 16 453 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 ستمبر 2018 ہے اس کی۔بلکہ اب تو شہر بن رہا ہے۔اس میں پچھلے دس بارہ سالوں میں کافی وسعت ہو گئی ہے۔بعض لوگوں نے فون کر کے حیرت کا اظہار کیا کہ دلبیک میں چار ہزار مسلمان جمع ہوئے اور ہمیں پتہ ہی نہیں چلا۔ان کے نزدیک چار ہزار مسلمان جہاں اکٹھے ہو جائیں تو وہاں ضرور فتنہ اور فساد ہونا چاہئے تھا یا ہنگامہ ہونا چاہئے تھا۔لیکن کہتے ہیں کہ چار ہزار مسلمان جمع ہوئے اور ہمیں پتہ نہیں چلا۔ہمیں اس اجتماع سے کسی قسم کی کوئی تکلیف نہیں ہوئی اور نہ ہی کسی قسم کا شور ہم نے سنا۔پھر ایم ٹی اے افریقہ کے ذریعہ افریقہ کے جو مختلف ممالک ہیں ان کے ٹی وی چینلز نے پروگرام دیئے۔ریویو آف ریلیجنز نے آن لائن ایک نیا پروگرام شروع کیا ہوا ہے اس کے ذریعہ سے تقریباً دو ملین (1۔98 ملین) لوگوں تک جلسہ کی کارروائی پہنچی۔لوگوں کے تو تاثرات بے شمار ہیں۔اخبار اور میڈیا کی خبروں کی تفصیلیں بھی ایسی ہیں جن سے اسلام کی حقیقی تصویر دنیا کے سامنے پیش ہوتی ہے اور دنیا کو پتہ چل رہا ہے۔اللہ تعالیٰ ان جلسوں کے دیر پا اور نیک اثرات قائم فرماتا چلا جائے۔نماز کے بعد میں کچھ جنازے غائب پڑھاؤں گا۔پہلا جنازہ جو ہے وہ سید حسنات احمد صاحب ( کینیڈا) کا ہے۔27 / اگست کو 92 سال کی عمر میں ان کی وفات ہوئی۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ۔یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی حضرت ڈاکٹر سید شفیع احمد صاحب محقق دہلوی اور سیدہ قریشہ طاہر صاحبہ المعروف بیگم شفیع کے بیٹے تھے۔سلسلہ کا در درکھنے والے نیک مخلص اور باوفا انسان تھے۔مرحوم موصی تھے۔آپ ان ابتدائی لوگوں میں سے تھے جو ستر کی دہائی میں کینیڈا آئے۔جنہوں نے کینیڈین میڈیا میں اور وفاقی، صوبائی اور مقامی سطح پر جماعت کو متعارف کروایا۔پاکستان میں احمدیوں پر مظالم کے خلاف آواز بلند کی اور تمام اقلیتوں کے حقوق کے لئے تادم آخر کوشاں رہے۔آپ ہیومن رائٹس اینڈ ریس ریلیشن سینٹر کے بانی تھے۔نیو کینیڈا اخبار کے پبلشر اور چیف ایڈیٹر تھے۔متعدد کتب کے مصنف تھے۔1982ء میں آپ نے کینیڈین ٹی وی راجرز چینل پر بغیر اجرت جماعت کے پروگرام پیش کرنے کا سلسلہ شروع کیا اور دنیا بھر میں سب سے پہلی دفعہ 12 دسمبر 1982ء کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور خلفاء کی تصاویر اور اسلام اور احمدیت کے پروگرام کینیڈین ٹی وی پر پیش کرنے کی توفیق پائی۔85-86ء میں احمدیہ گزٹ کینیڈا کے ایڈیٹر رہے۔انسانی حقوق کی خدمات کے طور پر حکومت کینیڈا نے ان کے نام کا ڈاک ٹکٹ مع تصویر جاری کیا۔حکومت کینیڈا اور مختلف تنظیموں نے انہیں بہت سے انعامات اعزازات اور ایوارڈز دیئے۔کینیڈا کی جماعت میں تین مرتبہ نیشنل سیکرٹری امور خارجہ کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔1988ء میں آپ نے کینیڈا میں پناہ لینے والے احمدیوں کے حقوق کی حفاظت کے لئے ایک پندرہ روزہ اخبار نیو کینیڈا شائع کرنا شروع کیا جس کے اداریوں کے ذریعہ حکومت سے کینیڈا میں نئے آنے والوں کے حقوق منوانے کی توفیق پاتے رہے۔اس اخبار میں احمدیت کے عقائد اور احمدیوں کے حقوق کی حفاظت کے لئے ایک نڈر صحافی کا کردار ادا کیا۔اسی طرح انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا تعارف بھی لکھا اور اس کو compile کیا وہ بھی ان کی ایک بہت علمی کاوش ہے۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے