خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء) — Page 447
خطبات مسرور جلد 16 447 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 ستمبر 2018 بہت پسند آئی خاص کر آخری دن والی۔یہ چار دن میری زندگی کے بہت اچھے دن تھے۔کہتے ہیں باقی مسلمان صرف باتیں کرتے ہیں اور نفرتیں پھیلاتے ہیں لیکن یہاں میں نے صرف محبت، عزت اور احترام دیکھا۔میرے ساتھ کچھ غیر مسلم دوست بھی تھے۔وہ مسلمانوں کے اس رویے سے ، اس عزت و احترام سے جو احمد یہ جماعت نے ان کو دیا بہت متاثر تھے۔انتظامی ٹیم خواہ وہ کوئی بھی تھی ہر کسی نے بہت پیار محبت اور عزت و احترام سے بات کی اور گائیڈ کیا اور اتنے بڑے جلسہ کو اتنی خوبصورتی سے Manage کیا اور میں دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کر تا ہوں۔پھر یونیورسٹی آف ایگریکلچر لیٹویا کے ایک سری لنکن لیکچرر جلسہ میں شامل ہوئے۔کہتے ہیں سچی بات یہ ہے کہ جب میں نے اس میں شمولیت کا فیصلہ کیا تو مجھے تھوڑا خوف تھا کہیں اس تقریب پر کوئی دہشتگردی کا حملہ نہ ہو جائے۔مگر جب میں نے اس جلسہ کی سیکیورٹی دیکھی تو میں نے محسوس کیا کوئی بھی اس پر وگرام کو یا اس میں شریک کسی بھی فرد کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔بہر حال یہ تو اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ اللہ تعالیٰ خود انتظام کر رہا ہوتا ہے ہماری سیکیورٹی کیا ہونی ہے۔بہر حال کہتے ہیں میں اس پورے پروگرام کی سیکیورٹی کو بہت appreciate کر تا ہوں۔باوجو د اس کے کہ میرے بہت سے سری لنکن مسلمان دوست ہیں مگر ایک بدھ گھرانے میں پیدا ہونے کی وجہ سے یہ بدھ مت کے پیرو ہیں۔مذہب اسلام کے بارے میں کوئی خاص علم نہیں تھا۔جلسہ نے مجھے حقیقی اسلام کے بارے میں تعلیم دی ہے اور دوسرے اسلامی گروپوں کے بارے میں بتایا ہے۔اسی طرح احمد یہ فرقہ اور دوسرے گروپوں کے درمیان فرق واضح کیا ہے۔اس تقریب سے جو بہترین چیز میں نے اخذ کی ہے وہ یہ ہے کہ احمد یہ جماعت ایک محبت کرنے والی جماعت ہے۔میں اس کو بہت زیادہ سراہنا چاہتا ہوں۔میں آپ کی جماعت کی انتظامی صلاحیت کو دیکھ کر حیرت زدہ ہوئے بغیر نہیں رہ سکا اور یہ چیز واضح اشارہ دے رہی ہے کہ آپ لوگ دنیا کی درست سمت میں رہنمائی کر سکتے ہیں۔لیٹویا سے ایک طالبہ گلور یہ صاحبہ پہلی مرتبہ آئیں اور کسی بھی اسلامی پروگرام میں پہلی دفعہ شرکت کی۔کہتی ہیں مجھے سب کچھ بہت اچھا لگا کھانا پینا ہر چیز۔لوگ بہت خوش اخلاق تھے۔ڈیوٹی پر مامور لجنہ ہمیشہ مسکرا کر مالتی تھیں۔لوگوں کو لجنہ سے ہی زیادہ شکایت تھی۔یہ کہتی ہیں کہ ہمیشہ لجنہ مسکرا کر ملتی تھیں اور مجھے یہ دیکھ کر بہت اچھا لگا۔سب چھوٹے بڑے ماحول کو صاف رکھنے میں کوشاں تھے۔مجھے یہ بھی چیز اچھی لگی۔میں نے اپنے آپ کو آرام دہ محسوس کیا۔مجھے وہ نظارہ اچھی طرح یاد ہے جب میری نظر سکرین پر پڑی اور میں نے دیکھا کہ مردانہ مار کی میں سب لوگوں نے ایک دوسرے کے کندھے پر ہاتھ رکھا ہوا تھا۔یہ بیعت کا ذکر کر رہی ہیں۔اس کا نفرنس میں شامل ہو کر اسلام کے بارے میں میرے خیالات بالکل تبدیل ہو گئے ہیں اور یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ابھی بھی کچھ ایسے لوگ موجود ہیں جو اس دنیا کی بھلائی چاہتے ہیں۔لیٹویا کے وفد میں شامل ایک اور لڑکی انستیسیا (Anastasia)صاحبہ ہیں۔جو غیر مسلموں سے وہاں میں علیحدہ ایک خطاب کر تا ہوں اس کے بارے میں یہ کہتی ہیں کہ یہ مجھے بڑا پسند آیا۔جو باتیں انہوں نے کیں بالکل درست تھیں۔اور پھر کہتی ہیں کہ یہ خطاب سننے کے لئے کیونکہ عورتیں مرد ایک جگہ ہوتے ہیں ، کوئی ہزار کے