خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء) — Page 36
خطبات مسرور جلد 16 36 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 19 جنوری 2018 عمومی نصیحت کی۔یہ خط میں نے جب پاکستان بھیجا تو پاکستان میں ان کو کہا کہ جو افراد خاندان وہاں ہیں انہیں جمع کر کے میرا یہ خط پڑھا دیں۔جب یہ خط انہوں نے افراد خاندان کے سامنے پڑھا تو بڑے جذباتی انداز میں یہ بھی فرمایا کہ میں واضح کر دوں کہ میری اولاد بھی ان چیزوں سے پاک نہیں ہے جن کی نشاندہی کی گئی ہے اور میں ان کو بھی اور ان کی اولادوں کو بھی نصیحت کرتا ہوں کہ یہ کمزوریاں ہمیں دور کرنی چاہئیں اور خلیفہ وقت جو ہم سے توقع رکھتے ہیں اس پر پورا اترنے کی کوشش کرنی چاہئے۔تو یہ ان کی سچائی اور تقویٰ کے معیار تھے۔اللہ تعالیٰ ان کی اولاد کو ان کی نیکیوں کو قائم رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔اللہ تعالیٰ جماعت کو اور خلافت احمدیہ کو باوفا مخلص اور تقویٰ پر چلنے والے معاون و مددگار عطا فرمائے۔مکرم صاحبزادہ مرزا انس احمد صاحب یہ حضرت خلیفہ المسیح الثالث " کے سب سے بڑے بیٹے ہیں۔انہوں نے ان کے بارے میں جو مجھے لکھا اس میں وہ لکھتے ہیں کہ بھائی خورشید تمام عمر خلافت کے قدموں میں بیٹھ کر آخری وقت تک سلسلہ کی خدمت کرتے رہے۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے اور ان کی خدمات کو قبول فرمائے اور بیشمار فضلوں اور رحمتوں کے سائے میں رکھے۔انہوں نے تو اپنا حق پورا کر دیا یہ انہوں نے بالکل صحیح لکھا ہے۔یقینا انہوں نے اپنا حق پورا کر دیا اللہ تعالیٰ ہم سب کو بھی اپنے حق پورے کرنے اور نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔نمازوں کے بعد میں ان کی نماز جنازہ غائب بھی پڑھاؤں گا انشاء اللہ۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 09 فروری 2018ء تا 15 فروری 2018ء جلد 25 شماره 06 صفحه 05 تا08)