خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 431 of 728

خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء) — Page 431

خطبات مسرور جلد 16 431 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 07 ستمبر 2018 اللہ تعالیٰ کرے کہ ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خواہش کے مطابق اپنی زندگیاں گزار نے والے ہوں۔جلسہ کے فیوض سے فیض حاصل کرنے والے ہوں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعائیں جو آپ نے جلسہ میں شامل ہونے والوں کے لئے کی ہیں ان سے حصہ پانے والے ہوں اور ان دنوں میں بھی حصہ پانے والے ہوں اور بعد میں بھی ہم ان کے وارث بنتے رہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ نیکیوں کی توفیق عطا فرما تار ہے۔ایک انتظامی بات جو پہلے میں نے نہیں کی تھی اب وہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ سیکیورٹی کے لحاظ سے بھی اپنے دائیں بائیں ہمیشہ ہر ایک کو نظر رکھنی چاہئے۔شامل ہونے والوں کو بھی ڈیوٹی والوں کو بھی۔جو عملہ بھی اس کام کے لئے متعین ہے ان سے مکمل تعاون کریں۔اگر کوئی چیز دیکھیں تو فوری طور پر ان کو اطلاع دیں۔اللہ تعالیٰ ہر شامل ہونے والے کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور کسی قسم کا ایسا واقعہ نہ ہو جو کسی قسم کا کسی کو نقصان پہنچانے والا ہو۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 21 ستمبر 2018 ء تا 27 ستمبر 2018، جلد 25 شماره 38 صفحہ 05 تا08)