خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 430 of 728

خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء) — Page 430

خطبات مسرور جلد 16 430 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 07 ستمبر 2018 ذریعہ ہے اور اُمت مسلمہ جس دور سے گزر رہی ہے اس کے لئے بھی بہتر حالات کے لئے دعا کریں۔اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ درود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر پڑھا جاتا ہے۔صرف نماز میں ہی شاید کروڑوں مسلمان درود پڑھتے ہیں لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ سب سے زیادہ حالات دینی لحاظ سے بھی اور روحانی لحاظ سے بھی، دنیاوی لحاظ سے بھی، مسلمانوں کے بد تر ہیں۔اس لئے کہ یہ درود صرف رسماً پڑھے جاتے ہیں۔نمازیں وہ نمازیں ہیں جو ہلاکت کا باعث ہیں اور اللہ تعالیٰ کے ارشاد کے مطابق ایسی نمازوں کو پھر اللہ تعالی نماز پڑھنے والوں کے منہ پر مارتا ہے۔پس ایسے میں خالص ہو کر اخلاص کے ساتھ اور وفا کے ساتھ اور اپنی حالتوں میں تبدیلیاں پیدا کرتے ہوئے اپنے دل میں خدا تعالیٰ کا تقویٰ پیدا کرتے ہوئے احمدیوں پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر درود و سلام بھیجیں اور اسلام کی ترقی کے لئے دعا کریں۔ان ملکوں میں آکر صرف اپنی دنیاوی خواہشات کو پورا کرنے والا نہ بن جائیں بلکہ ایک پاک تبدیلی اپنے اندر پیدا کرنے کی کوشش کریں۔درود کے علاوہ ذکر الہی سے اپنی زبانوں کو تر رکھیں۔اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس جلسہ کے مقصد کو پورا کرنے والا اور اس کی برکات سے ہمیں حصہ لینے والا بنائے۔یہ سفر جو نیک مقصد کے لئے ہے اس کا فیض ہمیں ہمیشہ پہنچتا ر ہے اور ہماری نسلوں میں بھی تقویٰ پید ا ہو۔اور ہر وہ بات جو اللہ تعالیٰ کو نا پسند ہے اس سے ہم بچنے والے ہوں اور ہماری اولادیں اور نسلیں بھی ان سے بچنے والی ہوں۔ہمارے مال میں برکت ہو اور ہم یا ہماری نسلیں مال کمانے کا ایسا ذریعہ نہ اپنائیں جو اللہ تعالیٰ کی نظر میں ناپسندیدہ اور غلط ہو اور یا پھر حرام مال کے زمرہ میں آتا ہو۔عورتیں اپنے بچوں اور خاوندوں کے لئے دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیشہ انہیں دین پر قائم رکھے۔اللہ تعالیٰ ہر ایسے ابتلا سے بچا کر رکھے جس سے دین ضائع ہونے کا خطرہ ہو۔ہمیشہ صراط مستقیم پر چلنے والے ہوں۔ذکر الہی اور چلتے پھرتے دعاؤں کے ساتھ اس بات کا بھی خاص خیال رکھیں کہ ان دنوں میں خاص طور پر اور عموماً بعد میں بھی نماز با جماعت کی پابندی ہو اور خاص طور پر یہاں رہنے والے فجر کی نماز میں ضرور شامل ہوا کریں بلکہ یہاں تہجد کا بھی انتظام ہوتا ہے اس کے لئے بھی ضرور جاگیں اور شامل ہوں۔اسی طرح کارکنان ڈیوٹی کے اوقات میں اگر نماز باجماعت نہیں پڑھ سکتے تو ڈیوٹی کے فوراً بعد نماز باجماعت کا اہتمام کریں یاوقت ایسے رکھیں کہ اپنی اپنی جگہوں پر ڈیوٹی سے پہلے نماز باجماعت پڑھ لیں۔اللہ تعالیٰ ہر ایک کو اپنی رضا کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت میں شامل ہونے کی روح کو سمجھتے ہوئے اس کا حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔یہ روح کیا ہے؟ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الفاظ میں ہی بیان کر دیتا ہوں۔آپ فرماتے ہیں کہ : رحم کرے۔" "جب تک ہماری جماعت تقویٰ اختیار نہ کرے نجات نہیں پاسکتی۔خدا تعالیٰ اپنی حفاظت میں نہ لے گا۔" ( ملفوظات جلد 5 صفحہ 458) پھر آپ فرماتے ہیں "گھروں کو ذکر الہی سے معمور کرو۔صدقہ و خیرات دو۔گناہوں سے بچو تا اللہ تعالیٰ (ملفوظات جلد 5 صفحہ 459)