خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء) — Page 429
خطبات مسرور جلد 16 429 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 07 ستمبر 2018 وغیرہ کے مسئلہ کی وجہ سے بعض دفعہ مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔جہاں بھی ضرورت ہو مدد کریں۔یہ صرف ڈیوٹی دینے والوں کا کام نہیں ہے کہ مدد کریں بلکہ یہاں کے رہنے والے ہر احمدی کا فرض ہے کہ ان کی مدد کریں اور یہی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ارشاد کے مطابق آپس کی محبت اور بھائی چارے کا اظہار ہے۔اسی طرح غیر از جماعت مہمان جو آئے ہوئے ہیں ان کو بھی جیسا کہ میں نے کہا ہر احمدی کو اپنا نیک نمونہ دکھانا چاہئے۔آپ سب کے نمونے دیکھ کر ہی غیروں کو اسلامی معاشرے کے خوبصورت نظارے نظر آئیں گے۔جہاں ہر احمدی عاجزی نرمی آپس کی محبت اور بھائی چارے کی مثال قائم کر رہا ہو گا وہ نظارے لوگوں کو نظر آئیں گے۔پس مر دوں اور عورتوں دونوں کو اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہئے۔کھانے کے بارے میں اگر کہیں کوئی کمی بیشی ہو جائے تو برداشت کرنا چاہئے۔اصل غذا جس کے لئے آپ لوگ یہاں آئے ہیں روحانی اور علمی غذا ہے۔پس اسے حاصل کرنے کی کوشش کریں یہ ضروری ہے۔اسی طرح بازاروں میں بھی اس وقت جائیں جب اس کا وقت ہو۔میر اخیال ہے عموماً شعبہ تربیت جو ہے وہ بازار تو کھولتا ہی اس وقت ہے جب جلسہ کا سیشن نہ چل رہا ہو۔لیکن بعض دفعہ لوگ زور دیتے ہیں کہ نہیں ہم نے جاتا ہے ہمیں بھوک لگی ہے۔ان کے انتظام کے لئے پہلے میں کئی دفعہ کہہ چکا ہوں شعبہ مہمان نوازی کو انتظام رکھنا چاہئے۔پھر عورتوں کا بازار ہے اس میں بھی اور مردوں کے بازار میں بھی جلسہ کے تقدس اور ماحول کو ملحوظ رکھیں۔یہ نہیں ہے کہ صرف جلسہ گاہ میں بیٹھ کر ہی جلسہ کا تقدس ہو۔اس سارے پریمیسر (Premises) میں آگئے ، اس علاقے میں آگئے جہاں ٹینٹ لگے ہوئے ہیں کیمپ لگے ہوئے ہیں مار کیاں لگی ہوئی ہیں یا ہال ہیں یہ سب جلسہ کی جگہ ہے یہاں بھی آپ لوگوں کو جلسہ کے تقدس کو قائم رکھنا چاہئے۔قُولُوا لِلنَّاسِ حُسْنًا کا جو قرآن کریم کا حکم ہے ، جو میں نے پہلے بتایا، یہ صرف کارکنوں کے لئے نہیں ہے بلکہ ہر مسلمان کے لئے ہے اور خاص طور پر ہر احمد ی کو اس بات کا خیال رکھنا چاہئے۔میں نے کارکنوں کو تو کہا ہے کہ اچھے اخلاق کا مظاہرہ کریں۔اور کسی قسم کی بد خلقی نہ دکھائیں کل بھی کہا اور آج بھی کہا لیکن اس کا مطلب یہ بھی نہیں ہے کہ ان کے صبر کو آپ لوگ آزماتے رہیں اور ایسے حالات پیدا کریں جس سے بد مزگی کے حالات پیدا ہو جائیں۔جہاں جہاں جس شعبہ کا متعلقہ کار کن بھی آپ سے کسی بات کا مطالبہ کرے یا ہدایت کرے اعلیٰ خلق کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کی بات کو مانیں اور تعاون کریں۔پس قرآنی حکم کہ اچھے اخلاق سے پیش آئیں ہر شامل ہونے والے کے لئے یہ قرآنی حکم ہے۔جلسہ کے اوقات میں جب پروگرام ہو رہے ہوں تو سوائے اس کے کہ کسی مجبوری سے اٹھ کر جانا پڑے جلسہ کی کارروائی سنیں۔ہر تقریر میں ہر احمدی کے لئے کوئی نہ کوئی ایسی بات ہوتی ہے جو اس کی زندگی بہتر کرنے کے کام آسکتی ہے۔اسی طرح جلسہ کے دوران بھی اور چلتے پھرتے بھی ان دنوں میں ذکر الہی درود اور استغفار پڑھتے رہیں کہ یہ دعائیں اور ذکر الہی اور درود ہر ایک کے ذاتی حالات کی بہتری کا بھی ذریعہ ہے اور جماعتی حالات کی بہتری کا بھی