خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء) — Page 394
خطبات مسرور جلد 16 394 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 اگست 2018 تلاوت کرنے والی اور ترجمہ سے بھی پڑھنے والی تھیں۔غور کرنے کی عادت تھی اور پھر اس پر عمل کرنے کی بھی کوشش کرتی تھیں۔بچوں کو قرآن کریم پڑھایا کرتی تھیں اور کثیر تعداد میں احمدی اور غیر احمدی بچوں نے آپ سے قرآن کریم پڑھا۔ان کے ایک بیٹے مالی مغربی افریقہ میں مبلغ ہیں۔مالی میں ان کی تقرری ہوئی تو مغربی افریقہ میں ایولہ بیماری پھیلی ہوئی تھی۔کسی غیر از جماعت نے ان سے کہا کہ آپ کو چاہئے کہ اپنے بیٹے کو ان حالات میں وہاں نہ بھجوائیں۔وہاں تو بڑی وبا پھیلی ہوئی ہے۔انہوں نے فوراً جواب دیا کہ میں نے اپنے دونوں بیٹے ( دو بیٹے ان کے واقف زندگی ہیں، مربی ہیں ) خدا کی راہ میں بہت دعاؤں کے بعد وقف کئے ہیں اور وقف کے بعد اب یہ اللہ تعالیٰ کے ہیں۔اب مجھے اس بات کی پر واہ نہیں کہ خدا تعالیٰ ان سے کہاں اور کیسی خدمت لیتا ہے۔مجھے تو اس بات پر ہی بہت فخر ہے کہ خدا تعالیٰ نے میرے بچوں کو اپنی خدمت کی توفیق دی۔اپنے بچوں کو بھی یہی نصیحت کرتی تھیں کہ خدا تعالیٰ نے اگر آپ کو خدمت کا موقع دیا ہے تو ہمیشہ اللہ تعالیٰ اور اپنے وقف سے وفا کرنا۔مرحومہ موصیہ تھیں۔ان کے بیٹے ناصر احمد ناصر صاحب مبلغ سلسلہ مالی میں اور انصر محمود صاحب مربی سلسلہ پاکستان میں ہیں۔یہ جو مالی میں ان کے بیٹے ہیں ان کے جنازے میں بھی شریک نہیں ہو سکے تھے۔اللہ تعالیٰ ان کو بھی صبر اور حوصلہ عطا فرمائے اور مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور ان کی نیکیاں ان کی نسلوں میں جاری فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 07 ستمبر 2018 ء تا 13 ستمبر 2018ء جلد 25 شمارہ 36 صفحہ 05 تا 09)